اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

افغان طالبان نے عام افغان شہریوں کیلئے کابل ایئرپورٹ کے راستے بند کردیے

datetime 24  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی) افغان طالبان نے کابل ایئرپورٹ پر ملک سے باہر جانے کے لیے موجود لوگوں کو واپس اپنے گھروں پر جانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان کی سیکیورٹی کی ضمانت دیتے ہیں اور امریکا، افغانستان کے مقامی باصلاحیت اور ماہرین کا انخلا بند کرے۔

جبکہ افغانیوں کے کابل ائیر پورٹ کے راستے کو بند کر دیا گیا ہے افغانستان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے ملک کے مرکزی دارالحکومت کابل میں اپنی دوسری پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایئرپورٹ میں موجود ہجوم واپس گھروں کو جاسکتا ہے، ہم ان کی سیکیورٹی کی ضمانت دیتے ہیں۔اے ایف پی کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امریکا باصلاحیت افغانوں کا انخلا بند کرے۔انہوں نے کہا کہ امریکی انخلا کے دوران انجینئروں اور ڈاکٹروں جیسے افغان ماہرین کو باہر لے جا رہے ہیں اور ہم ان سے کہہ رہے ہیں کہ یہ عمل روک دیں۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ میڈیا نے کام شروع کردیا ہے اور میڈیا کی آزادی میں بہتری آرہی ہے۔ٹی ٹی پی اور القاعدہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی تنظیم کو افغانستان کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ہم اپنی سرزمین ہمسایہ یا کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، اس حوالے سے قوانین ہوں گے، جس کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے 31 اگست تک انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع سے اتفاق نہیں کیا تھا کیونکہ وہ مقررہ تاریخ تک انخلا مکمل کرنا چاہتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس جہاز اور ایئرپورٹ ہیں، انہیں اپنے شہریوں اور کنٹریکٹرز کو یہاں سے نکالنا چاہیے۔طالبان ترجمان نے کہا کہ انتقام کے لیے لوگوں کی کوئی فہرست نہیں بنی، ‘ہم تمام چیزیں ماضی میں ہی بھول چکے ہیں’۔طالبان کے ترجمان نے ان رپورٹس کی تردید کی کہ انتقامی کارروائیوں کے لیے گھر گھر جاکر تلاشی لی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ طالبان دیگر ممالک کے ساتھ اچھے سفارتی تعلقات چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ غیرملکی سفارت خانے بدستور کھلے رہیں۔انہوں نے کہا کہ پنج شیر کے مسائل کا حل بھی مذاکرات کے ذریعے نکالنے کے خواہاں ہیں جہاں سابق کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کے حامی فورسز طالبان کے خلاف لڑنے کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔سی آئی اے کے سربراہ کی ملا عبدالغنی برادر سے کابل میں خفیہ ملاقات کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے لیکن امریکا کا سفارت خانہ یہاں موجود ہے اور سفارتی سطح پر ملاقاتوں کی اجازت ہے، سیاسی ونگ سفارتکاروں سے ملاقاتیں کرتا ہے اور اس میں امریکی سفارت خانہ بھی شامل ہے۔ذبیح اللہ مجاہد نے غیر ملکی صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت اصل مسئلہ سیکیورٹی ہے، ہم اپنی بہنوں کو وزارتوں میں جانے کے لیے مشکلات سے دوچار نہیں دیکھنا چاہتے اور ہم ان کی بحفاظت واپسی کے لیے حالات سازگار ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ایئرپورٹ پر مسائل ہیں اور ہم میڈیا سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ محفوظ فاصلے پر رہیں اور ویڈیو بنانے کے لیے محفوظ مقام کا انتخاب کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم ترکی، ترک حکومت اور عوام کے ساتھ بہترین تعلقات چاہتے ہیں، افغانستان میں موجود ترک فوجیوں کے حوالے سے جہاں تک بات ہے تو ایک دفعہ جب انخلا کا عمل مکمل ہوگا تو ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ہم خود کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…