لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور میں مبینہ طور پر زیادتی کے پانچ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران دو لڑکیوں، خاتون ، بچے اور بچی سے زیادتی کے پانچ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق تھانہ جوہر ٹائون کی حدود میں 16 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بھگت پورہ میں چار بچوں کی ماں سے مبینہ زیادتی کی گئی جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ادھر نواں کوٹ میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ شاہ دی کھوئی میں 10 سالہ بچے سے مبینہ بدفعلی کی رپورٹ درج کی گئی ہے۔لاہور میں ہی ایک اور 17 سالہ لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔