منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کیا واقعی شاہ محمود قریشی کابل گئے ؟بھارتی میڈیا کے واویلا پر وزیر خارجہ بھی میدان میں آگیا، سچائی بیان کردی

datetime 23  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے افغانستان سے اچھے تعلقات پر اعتراض نہیں۔ ،بھارتی میڈیا نے میرے کابل جانے کا واویلا کیا ا اور غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی جس سے ان کی اپنی ساکھ متاثر ہوتی ہے، اسے بات کرنے سے پہلے تصدیق کرنی چایئے، میں کابل نہیں گیا، بلکہ پاکستان میں ہی اہم میٹنگز اٹینڈ کیں۔ اپنے ایک

بیان میں وزیر وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں درپیش چیلنجز کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینے کیلئے خطے کے اہم ممالک کے دورے پر روانہ ہو رہا ہوں، تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان اور ایران جاؤں گا اور وہاں کی قیادت کے ساتھ مشاورت کروں گا، افغانستان ایک کثیر نسلی ملک ہے وہاں پشتونوں کے علاوہ دوسرے لوگ بھی بستے ہیں، اس تناظر میں ہم چاہتے ہیں کہ وہاں جو حکومت سامنے آئے وہ وسیع البنیاد اور اجتماعیت کی حامل ہو۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن مخالف قوتیں ”اسپائلرز” آج بھی متحرک ہیں، ہندوستان کو اپنی محدود سوچ کو ترک کرنا ہو گا، وہ اگر پاکستان کو نیچا دکھانے کی سوچ پر کاربند رہا تو وہ خطے کی کوئی خدمت نہیں کریگا، بھارت افغانستان کیساتھ اچھے تعلقات کا دعویدار رہا ہے، بھارت کے افغانستان سے اچھے تعلقات پر اعتراض نہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا فوکس کسی ایک گروپ پر نہیں، پاکستان کی سوچ افغانستان کی

بہتری ہے، عالمی برادری کو افغانستان سے تعلقات بحال رکھنے چاہئیں، افغان عوام کو یہ تاثر دینا چا یئے کہ ہم اْنہیں بھولے نہیں، ہم باہر جانے والوں کی مدد کر یں گے، لیکن افراتفری نہ پھیلائی جائے، کیونکہ افغانستان کی ترقی کیلئے پڑھے لکھے لوگ درکار ہیں ، سب باہر چلے گئے تو افغانستان سے محبت کرنیوالوں کا ملک متاثر ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…