ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان نے افغان سفیر کی بیٹی تک رسائی مانگ لی

datetime 11  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ سامنے آنے والے حقائق افغان سفیر کی صاحبزادی کے بیان کے مطابق نہیں،امید ہے کہ افغانستان کی حکومت جلد ازجلد مطلوبہ معلومات اور رسائی فراہم کرے گی۔ اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ

افغانستان کی وزارت خارجہ کا بیان اورافغانستان کے سفیر کی صاحبزادی کی وڈیو دیکھی ہے،افغانستان کے وفد کو بتایا گیا تھا کہ تحقیقاتی حقائق افغان سفیر کی صاحبزادی کے بیان کی تصدیق نہیں کرتے۔ انہوں نے کہاکہ سامنے آنے والے حقائق افغان سفیر کی صاحبزادی کے بیان کے مطابق نہیں۔انہوں نے کہاکہ وفد سے افغانستان کے سفیر کی صاحبزادی تک رسائی کی درخواست کی گئی،وفد سے سفارت خانے اور فون ڈیٹا تک رسائی کی درخواست بھی کی گئی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ امید ہے کہ افغانستان کی حکومت جلد ازجلد مطلوبہ معلومات اور رسائی فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کے وفد کو افغان سفیر کی صاحبزادی سے متعلق تمام حقائق سے آگاہ کیاگیا،افغان وفد کو ان تمام مقامات کا دورہ کرایا گیا جہاں افغان سفیر کی صاحبزادی16 جولائی کو گئی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ افغان وفد کو ایف7، جی 7، راولپنڈی، دامن کوہ، ایف6 اور ایف 9 پارک کا دورہ کرایاگیا تھا،وفد کو جیو فنسنگ سمیت تمام ٹیکنیکل ڈیٹا دکھایا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکسی ڈرائیورز کے بیانات سے اس ڈیٹا کی تصدیق ہوئی۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…