منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی، تیز گام ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

datetime 29  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی، تیز گام ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈمندرہ کے مقام پر ایک مزدا ٹرک نمبری9132 JY-بارش سے روڈسلیپری ہو جانے سے سلپ ہو کر ریلوے ٹریک پراُلٹ گیا

جس کی وجہ سے ریلوے ٹریک مکمل طور پر بلاک ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران، انسپکٹر راجہ عشرت مختار اور انسپکٹر شکیل احمد موقع پر پہنچ گئے اور فو راًاسٹیشن ماسٹرجنا ب جواد امتیاز کو اطلاع دی گئی اور ٹریک پر آنے والی ٹرینو کو رکوانے کیلئے کہا گیا۔ اس دوران راولپنڈی سے کراچی جانے والی تیز گام ٹرین کے آنے کابھی وقت تھا جس کو محفوظ طریقے سے روک لیا گیا۔مزید ریلوے پولیس کو بھی موقع پر طلب کیا گیا اوروائرلیس سیٹ پر بیس کو اطلاع دی گئی جس کے بعد چیف پٹرول آفیسر بیٹ 5 مندرہ اور آپریشن افسر بھی موقع پر پہنچ گئے۔ مزید باقاعدہ کونز لگا کر کرین کی مدد سے مزدے کو فوری طور پر ٹریک سے ہٹایا گیا ۔اس طرح موٹروے پولیس کے افسران کی بروقت کاروائی سے ایک بڑا حادثہ رونما ہونے سے بچا لیا گیا۔ ڈی آئی جی این فائیو نارتھ جناب محمد وصال فخر سلطان نے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی سرٹیفیکٹس اور نقد انعامات سے نوازااور اس امید کا اظہار کیا کہ تمام افسران عوام کی خدمت اسی تندہی کے ساتھ سر انجام دے کر محکمہ کا نام روشن کریں گے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…