اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

ماں جیسی عظیم ہستی پر ناخلف بیٹے کا تھپڑوں، مکوں اور لاتوں سے تشدد، انتہائی دکھی کر دینے والا واقعہ

datetime 19  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)پیسے نہ ملنے پر ماں پر تھپڑ، مکوں اورلاتوں سے تشدد کرنے کرنے والا ناخلف بیٹا پولیس نے گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کی حدود بہاری کالونی میں بدبخت بیٹے نے پیسے نہ ملنے پر ماں پر تھپڑ، مکوں اور لاتوں سے تشدد کیا، جب کہ پولیس نے پروٹیکشن آف پیرنٹس آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج کرکے ناخلف بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

مسماتہ نورین بی بی نے پولیس کو بیان دیا کہ خاوند روزگار کے لیے بیرون ملک ہے، اور میرے تین بیٹے ہیں، منجھلا بیٹاعلی میرے ساتھ لڑائی جھگڑا کرتا رہتا ہے اور پیسے مانگتا ہے، پیسے نہ دینے پر گھر کی چیزیں توڑ دینا اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا اس کا روز کا معمول ہے، آج پھر اس نے ہنگامہ کیا اور مجھے تھپڑوں، مکوں اور لاتوں سے مارا پیٹا، اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔نورین بی بی کے مطابق اس کے بڑے بیٹے نے اس کی جان چھڑائی ہے، مجھے علی سے جان کا خطرہ ہے، میرے بیٹے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔دوسری جانب پولیس ترجمان نے کہاکہ سوشل میڈیا پر ناخلف بیٹے کی اپنی والدہ پر تشدد کی شکایت سامنے آئی جس پر تھانہ صادق آباد پولیس نے متاثرہ خاتون سے خود رابطہ کیا اور خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے والدہ پر تشدد جیسے شرمناک فعل میں ملوث ملزم علی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ پروٹیکشن آف پیرنٹس آرڈیننس 2021 اور تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ایس پی راول ڈویژن ضیاء الدین کا کہنا تھا کہ ماں جیسی عظیم ہستی پر تشدد نا قابل تصور اور افسوس ناک اقدام ہے، ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…