ملک دشمنوں کی ہیکنگ سے بچنے کیلئے خصوصی ایپلی کیشن کی تیاری، ایپلی کیشن کا استعمال وزیراعظم، وزراء اور حساس عہدوں پر موجود نمائندے کریں گے

19  جولائی  2021

اسلام آباد(آن لائن) حکومت کی جانب سے ہیکنگ سے بچنے کیلئے خصوصی ایپلیکیشن کی تیاری پر کام جاری ہے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایپلیکیشن پر 60 فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم اور کابینہ ارکان سمیت حساس عہدوں پر موجود افراد ایپلیکیشن استعمال کریں گے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک دشمن قوتوں کی جانب سے ہیکنگ کی کوششوں سے آگاہ ہیں

اور چند ماہ میں ایپلیکیشن کی تیاری کا کام مکمل کر کے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کر دیں گے۔نئی ایپلیکیشن واٹس ایپ طرز کی ہی ہو گی لیکن غیر ملکی انٹر فیس استعمال نہیں ہوگا۔ ایپلیکیشن کا استعمال عوامی سطح پر نہیں ہو گا، سکیورٹی اور سائبر اٹیکس کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کی جائے گی۔واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی ہیکنگ سافٹ ویئر عمران خان کیخلاف بھی استعمال ہوا ہے، نوازشریف کی حکومت میں سافٹ ویئر عمران خان کیخلاف استعمال ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سافٹ ویئراس وقت استعمال ہواتب عمران خان وزیراعظم نہیں تھے، ریکارڈ کے مطابق مختلف نمبرز میں ایک نمبر وزیراعظم عمران خان کے زیراستعمال تھا، اس کے علاوہ نواز حکومت میں یہی سافٹ ویئر حساس اداروں اور سیاست دانوں کیخلاف استعمال ہوا۔دوسری جانب اسرائیلی سوفٹ ویئر سے بھارتی اپوزیشن لیڈروں کی جاسوسی پر انڈیا میں کھلبلی مچ گئی ہے اور مودی سرکار کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک دشمن قوتوں کی جانب سے ہیکنگ کی کوششوں سے آگاہ ہیں اور چند ماہ میں ایپلیکیشن کی تیاری کا کام مکمل کر کے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کر دیں گے۔نئی ایپلیکیشن واٹس ایپ طرز کی ہی ہو گی لیکن غیر ملکی انٹر فیس استعمال نہیں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…