جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

تحریک انصاف آزاد کشمیر میں کامیاب ہو گئی تو عمران خان کی آواز لائن آف کنٹرول کے پار بھی گونجے گی

datetime 18  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میر پور (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر میں کامیاب ہو گئی تو عمران خان کی آواز لائن آف کنٹرول کے پار بھی گونجے گی، عمران خان مسئلہ کشمیر اور 5اگست کے اقدامات واپس لئے بغیر بھارت سے کوئی بات چیت نہیں کرینگے،25جولائی کو تحریک انصاف کامیاب ہوگی۔ اتوار کو یہاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

نے کہا کہ میر پور کے استقبال نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ کشمیر زندہ ہے اور زندہ رہے گا، کشمیر اس لئے زندہ ہے کہ کشمیریوں نے اپنی منزل کی طرف بڑھنا ہے اور وزیر اعظم عمران خان جو کہتے ہیں نہ جھکوں گا اور نہ بکوں گا بلکہ مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر اور 5اگست کے اقدامات واپس لئے بغیر بھارت سے کوئی بات چیت نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ یہ وہ عمران خان ہے جو تسلسل کے ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ہو یا کوئی بھی عالمی فورم مسئلہ کشمیر کے لئے آواز بلند کر رہا ہے، کیونکہ وزیراعظم عمران خان کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اور وہ آج میر پور آیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میر پور کی عوام نے جو عزت دی ہے امید ہے وہ 25جولائی کو آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ آج آزاد کشمیر کے ماحول کو دیکھنا ہے تو پاکستانی میڈیا کے ساتھ ساتھ بھارتی چینلز کو دیکھ لیں جہاں واویلا ہے اوریہ نقطہ چینی ہو رہی ہے کہ آزادکشمیر میں تحریک انصاف کیوں، انہوں نے کہاکہ بھارتی میڈیا کو اندازا ہے کہ اگر تحریک انصاف اور عمران خان آزادکشمیر میں کامیاب ہو گئے تو ان کی آواز لائن آف کنٹرول کے پاربھی گونجے گی۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میر پور کے عوام سے میرا گہرا رشتہ ہے اور آج میں یہاں عمران خان کے لئے ووٹ مانگے آیا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ مظفر آباد جلسے میں بتایا تھا کہ لال چوک کا لال حویلی سے کیا رشتہ ہے، مجھے امید ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام ان لوگوں کے چہرے جان چکی ہے جن میں سے ایک شخص دوائی لینے گیا لیکن واپس نہیں آیا اور ان کے پیچھے اس کا بھائی اور بیٹی بھی جارہے تھے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان دنیا میں

کشمیر کا نام اس طرح زندہ کرے گا کہ تاریخ یاد کرے گی، میر پور کے عوام اپنی تقدیر بدلنے کے لئے بلے پر مہر لگائیں، 25جولائی کو تحریک انصاف آزاد کشمیر میں کامیاب ہو گی اور 27جولائی کو یہاں جشن ہوگا۔ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے

وزیراعظم عمران خان سمیت تمام مہمانوں کا میرپور آمد پر خیر مقدم کیا،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان وہ قائد ہے جس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس جرات کے ساتھ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا کہ عالمی سطح پر بھارت پرمسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے دباؤ بڑھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نہ صرف کشمیر کا سفیر بنا

بلکہ آزاد کشمیر میں ترقی بھی لانا چاہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہاں مسلم لیگ ن کی حکومت ہونے کے باوجود اس نے ترقیاتی بجٹ کو دگنا کر دیا اور صحت انصاف کارڈ فراہم کیا۔انہوں نے کہاکہ یہ صحت کارڈ صرف تحریک انصاف والوں کے لئے نہیں بلکہ بلا تفریق سب کے لئے ہے۔سلطان محمود چوہدری نے کہاکہ میر پور اور پورے آزادکشمیر کے عوام عمران خان سے اس وقت سے محبت کرتے ہیں جب وہ کرکٹ کھیلا کرتے تھے اور پاکستان کا

وزیراعظم بننے کے بعد جو انہوں نے کشمیریوں کی ترجمانی کی اس سے وزیراعظم کے لئے ان کی محبت مزید بڑھ گئی ہے اور پورے آزاد کشمیر کے عوام 25جولائی کو تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب کر کے اس محبت کا عملی اظہار کریں گے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز یہاں مریم بی بی آئیں لیکن میر پور کے عوام نے انہیں خالی ہاتھ لوٹا دیا کیونکہ یہاں کے عوام عمران خان سے محبت رکھتے ہیں۔ 25جولائی کا سورج پورے آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…