منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عید سے قبل پی آئی اے سمیت نجی ائیرلائنز نے کرایوں میں 114 فیصد تک اضافہ کر دیا

datetime 10  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن ) عید سے قبل طلب بڑھنے پر فضائی کرایوں میں ریکارڈ اضافہ، پی آئی اے سمیت نجی ائیرلائنز نے فضائی کرایوں میں 114 فیصد تک اضافہ کردیا- تفصیلات کیمطابق جون 2021 میں کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کا یکطرفہ کم سے کم کرایہ7 ہزار روپے تھا اب طلب بڑھنے پر اندرون ملک فضائی کرایوں میں 114 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عید سے قبل فضائی سفر میں اضافہ بھی عوام کی جیب پر بھاری پڑنے لگاپی آئی اے سیمت دیگر نجی ائیر لائنز نے کرائے دگنے سے بھی زیادہ کردئیے کراچی سے لاہور کا یک طرفہ کرایہ 13 ہزار روپے تک پہنچ گیا۔ ائیر لائنز نے کراچی سے اسلام آباد کا یک طرفہ کرایہ بھی 13 ہزار روپے کردیا،ائیر لائن نے کرائے بڑھا کر کراچی اسلام آباد کا رٹرن کرایابھی 25 ہزار روپے کر دیاائیر لائنز نے کراچی لاہور کا رٹرن کرایہ بھی 25 ہزار روپے کردیا۔دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کی طرف سے فیصل آباد سے سکردو جانے والی پہلی پرواز میں سیاحت کیلئے جانے والے افراد کی دلچسپی پر ہفتہ میں دو پروازیں چلانے کا شیڈول جاری، بزنس طبقہ اور سیاحتی مقامات کے دلدادہ افراد کا خیرمقدم، پی آئی اے کی طرف سے 7جولائی کو بھجوائے جانے والی فیصل آباد تا سکردو کی پہلی تجرباتی پرواز کی کامیابی کے بعد ہفتہ میں دو پروازیں بھجوانے کا شیڈول جاری ہوتے ہی مسافروں نے ایڈوانس بکنگ کروانا شروع کر دیں پہلی پرواز کے شروع ہونے سے پہلے سٹاف کی طرف سے کیک کاٹا گیا اور پی آئی اے افسران نے طیارے میں روانگی سے قبل مسافروں کو ائیرپورٹ پر طیارے میں روانگی سے قبل مسافروں کو ائیرپورٹ پر الوداع کیا۔ ”ڈیلی بزنس رپورٹ“ کو بتاتے ہوئے پی آئی اے فیصل آباد آفس کے ٹکٹ منیجر محمد جاوید نے

بتایا کہ 7جولائی کو تھری ٹونٹی ائیرطیارہ فیصل آباد سے 131 مسافروں کو لیکر سوا دس بجے سکردو پہنچا بزنس مین، سیاحتی مقامات کے لیے سفر کرنے اور معمولات کے مطابق جانیوالے شہریوں کی خوشی دیدنی تھی ان کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے پیش نظر پی آئی اے فیصل آباد سے ہفتہ میں دو پروازیں بھجوائے گی جبکہ سکردو سے بھی فیصل آباد کے لیے پروازیں آئیں گی، فیصل آباد میں سکردو کے لیے دوسری پرواز 14جولائی کو بدھ دوالے

دن پونے ایک بجے جائے گی جبکہ اس کے بعد 17جولائی کو تیسری پرواز روانہ ہو گی جس کے بعد مسلسل بدھ اور ہفتہ کو فیصل آباد سے سکردو کے لیے اسی ٹائم شیڈول کے ساتھ پروازیں روانہ ہوں گی، پہلی پرواز میں 2 ایگزیکٹو اکانومی اور 129 اکانومی سیٹوں کے لیے مسافروں نے سفر کیا جس میں واپسی کے لیے سکردو سے فیصل آباد کے لیے پرواز نہ تھی جبکہ اب دونوں اطراف سے پروازیں چلیں گی، فیصل آباد سے سکردو کے لیے

کرایہ کم ازکم اکانومی کے لیے 11680روپے سے شروع ہو کر 18430 روپے تک ہے اس میں سیٹوں کی بکنگ کے حساب سے کمی بیشی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایگزیکٹو اکانومی بیس کی 3کیٹگری ہیں جس کا کرایہ 20810 سے لیکر 23200 تک ہے، واپسی کا کرایہ بھی دستیاب سیٹوں پر منحصر ہے، رعایتی پیکج کے

لیے دلچسپی رکھنے والے مسافرز ہمارے سیل پروموشن منیجر سے رابطہ کر سکتے ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ 14جولائی کو جانے والے دوسری پرواز کے لیے 81سیٹوں کی ایڈوانس بکنگ ہو چکی ہے، سکردو سے پرواز 3 بجے چل کر فیصل آباد سوا 4بجے پہنچے گی اسی طرح سکردو سے فیصل آباد کے لیے پروازیں آئیں گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…