ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں ،کیا فیٹف کی ذمہ داری نہیں بنتی بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کرے ، شاہ محمود قریشی

datetime 4  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ایک مرتبہ پھر ہمارے پاس بھارت کی ٹیرر فنانسنگ کے ناقابلِ تردید شواہد موجود ہیں،کیا فیٹف ادارے کی یہ ذمہ داری نہیں بنتی کہ وہ بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کرے اور ان سے ٹیرر فناسنگ کی بابت پوچھے؟ ،ہمارے پہلے پیش کردہ شواہد کو سنجیدگی سے لیا جاتا تو جوہر ٹاؤن لاہور اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات نہ ہوتے۔

اتوار کو لاہور میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعہ اور تحقیقات میں سامنے آنے والے شواہد کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہاکہ سب سے پہلے میں ہمارے تحقیقاتی اداروں، کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ، ہماری ایجنسیز اور پنجاب پولیس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اپنے پروفیشنلزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت کارروائی کر کے نہ صرف اس واقعہ میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کیا بلکہ کء معصوم زندگیوں کو بچانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ انہوںنے کہاکہ کچھ عرصہ قبل میں نے اور قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف صاحب نے دفتر خارجہ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی تھی۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اس پریس کانفرنس میں ہم نے ان خدشات اور شواہد کا ذکر کیا تھا، ہم نے آگاہ کیا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی کر رہا ہے، ہم نے شواہد فراہم کیے کہ بھارت دہشتگردوں کو اسلحہ اور ٹریننگ دے رہا ہے،ہم نے واضح کیا تھا کہ بھارت دہشتگردوں کی مالی معاونت کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ہونیوالے حالیہ دہشتگردی کے واقعہ نے ہمارے خدشات کو درست ثابت کر دیا ہے، ہم نے وہ شواہد اقوام متحدہ کو بھجوانے کے ساتھ ساتھ، پی 5 ممالک کے سفراء ، ڈپلومیٹک کمیونٹی، اور میڈیا کے ساتھ شئر کیے تھے۔ انہوں نے کہاکہ آج ایک مرتبہ پھر ہمارے پاس بھارت کی ٹیرر فنانسنگ کے ناقابلِ تردید شواہد موجود ہیں،

کیا فیٹف ادارے کی یہ ذمہ داری نہیں بنتی کہ وہ بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کرے اور ان سے ٹیرر فناسنگ کی بابت پوچھے؟ اور اگر ایسا نہیں ہوتا تو یہ دوہرا معیار ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ دوہرے معیار کے خلاف آواز اٹھانا ہمارا فرض بنتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر پردہ ڈالنے کیلئے، کبھی پلوامہ کا

ناٹک رچاتا ہے، کبھی پاکستان کی سرحد عبور کرتا ہے اور اسے مناسب جواب دیا جاتا ہے،اور کبھی دہشتگردوں کی تربیت اور مالی معاونت کرتا ہے ،ہم عالمی برادری کے سامنے یہ شواہد رکھنا چاہیں گے، قبل ازیں، اگر ہمارے پیش کردہ شواہد کو سنجیدگی سے لیا جاتا تو جوہر ٹاؤن لاہور اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات نہ

ہوتے،اور قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہوتا ۔ انہوںنے کہاکہ دیکھنا یہ ہے کہ فیٹف ممبران ممالک ان شواہد کے سامنے آنے پر بھارت کی ٹیرر فنانسنگ کا نوٹس لیتے ہیں یا نہیں؟ ۔ انہوںنے کہاک ہاگر وہ اس کا نوٹس نہیں لیتے تو واضح ہو جائے گا کہ فیٹف، تکنیکی کم اور سیاسی فورم زیادہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ منی لانڈرنگ اور ٹیرر فناسنگ

کے خلاف اقدامات ہم نے اپنے مفادات کے تحت کرتے رہنا ہے، منی لانڈرنگ کے ذریعے ملکی وسائل کو لوٹ کر باہر بھجوایا جاتا رہا۔ زیر خارجہ نے کہاکہ ٹیرر فنانسنگ کے خلاف ہم نے دیوار کھڑی کرنا ہے،اس حوالے سے ہم قانون سازی کر چکے ہیں، انتظامی ایکشنز ہم نے اٹھانا ہیں، ٹیرر فنانسنگ کی روک تھام فیٹف کی بنیادی ذمہ داری

ہے – ہم توقع کرتے ہیں کہ ان شواہد کو دیکھنے کے بعد فیٹف حرکت میں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردوں کو اسلحہ دیتا ہے، مالی مدد دیتا ہے، تربیت کرتا ہے، افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پہلے بھی ہم نے بھارت کو بے نقاب کیا تھا، اب بھی کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…