اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

نیب نے آصف زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس میں5 ہزار ارب میں سے بڑی رقم وصول کر لی

datetime 4  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری سے متعلق جعلی اکاؤنٹس کیس میں اب تک 33 ارب روپے وصول ہو چکے ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ آصف زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) اب تک 33 ارب روپے

وصول کر چکا ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ وصول کی گئی رقم تقریباً 20کروڑ ڈالر بنتی ہے تاہم اصل مقدمہ 5000 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ وصولی سے اندازہ لگالیں کہ ملک میں کرپشن کی کیا سطح رہی ہے اور حکمرانوں نے سندھ اور پاکستان کو کیسے لوٹا ہے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے وفاق سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھریلو صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 8 پیسے اور کمرشل صارفین کیلئے11 پیسے مہنگی کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ملک میں نہ بجلی ہے نہ گیس اور نہ ہی زرعی زمینوں کے لیے پانی ہے، پھر یہ قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا جارہا ہے، عمران نیازی صاحب نے عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہ دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے، تین سالوں میں آپ نے ریلیف دینے کے بجائے عوام کی جیبوں پر ڈاکا ہی ڈالا ہے۔ اویس قادر شاہ نے کہا کہ سلیکٹڈ خان بجلی مہنگی ہونے پر کنٹینر پر چڑھ کرکہتے تھے کہ سارا پاکستان بند کرونگا، سچ کہتے تھے سلیکٹڈ خان نے کہ سارا پاکستان بند کروںگا اور آج وہی ہو رہا ہے، ملکی معیشت تباہ ہوتی جارہی ہے، یہ سلیکٹڈ کی پہلی اور آخری حکومت ہے اب کبھی ان نالائقوں کو اقتدار نہیں ملے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…