بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کو گرے لسٹ میں مزید رکھا جائے، بھارت نے ایف اے ٹی ایف کو سیاسی بنانے کی کوشش کی، شاہ محمود قریشی

datetime 27  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں مزید رکھا جائے،بھارت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کو سیاسی بنانے کی کوشش کی جبکہ یہ ایک ٹیکنیکل فورم ہے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بھارت میں یورینیم ملنے کے معاملے کو ایف اے ٹی ایف میں اٹھانے سے متعلق

سوال پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے یہ مدعا مختلف فورمز پر اٹھایا ہے لیکن اگر اس قسم کا واقعہ خدانخواستہ پاکستان میں ہوتا تو بھارت کے میڈیا نے اس کو آسمان تک لگادینا تھا اور عالمی میڈیا نے اس کو سرخیاں بنادینا تھا۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے میڈیا نے اس پر وہ توجہ نہیں دی جو دینی چاہیے تھی، اب یہ ہماری ترجیحات اور ان کا تعین دیکھ لیں۔انہوں نے کہا کہ میری گزارش بلکہ درخواست ہوگی کہ یہ بہت بڑی بات ہے اور اس پر میڈیا کو پاکستان کا مؤقف اجاگر کرنا چاہیے، اسے ہماری مدد ہوگی۔ صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیرخارجہ نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے حوالے سے کہا کہ پہلی بات تو یہ ہے ایف اے ٹی ایف میں آئے کب، کل میں حیران ہوا جب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم پارلیمانی شخصیت رانا تنویر نے ایف اے ٹی ایف کی داستان اور گلے شکوے کیے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے تو نشان دہی کریں کہ پاکستان گرے لسٹ میں گیا کب؟ مسلم لیگ (ن) کے دورمیں ہی پاکستان گرے لسٹ میں گیا، اب میں نے ان کو بتایا کہ ان 3 برسوں میں گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے ہم نے کیا اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 14 قوانین میں ترامیم کیں اور نئی قانون سازی نافذ کی ہے تاکہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے ہونے والی

فنڈنگ چیک کرنے کے لیے ایف اے ٹی ایف نے جو تقاضے کیے تھے، اس کو پورا کرسکیں۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ ہمیں آج ان ساری چیزوں کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کرنا ہوگا، دنیا اور ایف اے ٹی ایف کے اراکین کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا یہ فورم ٹیکنیکل ہے یا سیاسی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ ٹیکنیکل فورم ہے، جو کہ ہے، تو پھر

پاکستان نے جو اقدامات کیے ہیں، ان کو سامنے رکھتے ہوئے کوئی جواز نہیں ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں مزید رکھا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اور جو ایک نکتہ رہ گیا ہے، اس پر ہماری پیش رفت اورپختہ ارادے کو سامنے رکھ کر ہمیں وائٹ لسٹ میں ہونا چاہیے تھا۔شاہ محمود

قریشی نے کہا کہ ہمارے علم میں ہے کہ بھارت نے بالخصوص اس فورم کو سیاسی بنانے کی کوشش کی ہے اورمیں نے مختلف وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں میں اس کی نشان دہی کی اور گزارش کی ہے کہ اس فورم کو سیاسی نہیں ہونے دیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ قوتیں ہیں جو اس کو سیاسی کرنے کی کوشش کررہی ہیں اور سمجھتے

ہیں کہ ان کے مقاصد تب حاصل ہوسکتے ہیں جب پاکستان پر یہ تلوار مسلسل لٹکتی رہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ملک کے مفاد کے مطابق یہ اقدامات کیے ہیں اور مزید آگے بڑھیں گے اورامید ہے کہ ہم اس مشکل سے بھی نکل آئیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب کے لیے علیحدہ ترقیاتی

پروگرام چھاپا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب آبادی 33 فیصد ہے، اس کے عین مطابق ایک کھرب 89 ارب روپے کا سالانہ ترقیاتی بجٹ جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع کو مختص کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں مختص جنوبی پنجاب کا پیسہ جنوبی پنجاب میں ہی لگے گا اگر کوئی اسکیم تبدیل ہوسکتی ہے تو وہ بھی جنوبی پنجاب کے

دوسرے علاقے میں ہوگی لیکن پیسہ جنوبی پنجاب سے باہر نہیں جائے گا۔قبل ازیں وزیر ِخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملتان میں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا دورہ کیا اور وہاں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر وزیرِ خارجہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے ہر شہر اور قصبے میں ترقی پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے، تحریکِ انصاف

عوام سے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا وعدہ نبھائے گی۔انہوں نے کہا کہ کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے لیے 33 فیصد علیحدہ بجٹ مختص ہونا بارش کا پہلا قطرہ ہے، علیحدہ بجٹ جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ ثابت ہو گا، جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا مطالبہ تمام تعصبات سے بالا تر ہے۔ شاہ محمود قریشی کا مزید

کہنا ہے کہ علیحدہ صوبے کا قیام خطے کی تیز ترین ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچانیکے لیے ان کی بر وقت تکمیل ضروری ہے، ترقیاتی فنڈز منصوبوں پر خرچ کرنے کیلئے ابھی سے منصوبہ بندی کرنا ہو گی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے لیے

بجٹ میں فنڈز بھی مختص کیے گئے اور 21 جون کو اشتہار بھی دے دیا گیا اور 10 کمپنیوں نے اپلائی کیا اور6 کو کوالیفائی کرلیا گیا اور 14 جولائی کو یہ کمپنیاں اپنی حتمی بولی دیں گی۔انہوں نے کہا کہ اگست کے پہلے ہفتے میں جنوبی پنجاب ملتان سیکریٹریٹ کا موقع پر کام شروع ہوجائے گا، اس کے لیے 63 ایکڑ زمین منتقل کردی گئی

ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امید کی جارہی ہے کہ عنقریب بہاولپور میں بھی ایک نشست ہوگی، وہاں بھی زمین کا فیصلہ ہوگیا ہے اور 30 ایکڑ زمین کی نشان دہی کی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ رولز آف بزنس کے حوالے سے مجھے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ سے تحریری طور پر ملی ہیں، جس کے مطابق انہوں سیکریٹریٹ اور رولز آف بزنس کے

حوالے سے پورا شیڈول دے گیا ہے اور وزیراعظم کے دفتر کو بھی اپنے وعدے سے تحریری آگاہ کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ اس پر آگے بڑھتے ہوئے، جنوبی پنجاب کی بہتری اور ترقی کی خواہش کی طرف بڑھ پائیں گے۔جنوبی پنجاب میں کپاس کی پیداوار میں کمی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پاک-چین

اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت چین کے ساتھ زراعت پر ایک جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس گروپ نے کپاس کی بہتری اور تحقیق کے لیے ایک منصوبہ مرتب کیا ہے، چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم باجوہ اگلے ہفتے ملتان میں کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس ادارے کو ماضی کی طرح فعال کرنے کے لیے پروگرام دے دیں گے تاکہ جنوبی پنجاب میں کپاس کی پیداوار گری تھی وہ بڑھ جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…