منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایاک نعبد وایا ک نستعین کی تسبیح پڑھیں ، یہ عمل کرنے والوں کی ہر مشکل آسان اور تمام پریشان ختم ہو جاتیں ہیں

datetime 18  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے۔ جمعہ کا دن تمام دنوں کاسردار ہے۔ اس کے علاوہ اللہ تعالیٰ نے اسی دن میں حضرت آدم ؑ کو پیدا کیا۔ اور اسی دن میں حضر ت آدم ؑ کو زمین پر اتار ا گیا۔اسی دن میں ان کی وفات ہوئی ۔ اسی دن میں ایک ساعت ایسی ہے کہ بندہ اس وقت جس چیز کا سوال کرے ۔ جو دعا کرے۔ وہ قبول ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کو عطا فرمائے گا۔

بشرطیکہ وہ حرام کا سوال نہ کرے ۔ اسی دن میں قیامت قائم ہوگی۔ کوئی مقرر فرشتہ اور آسمانوں وزمین اور ہواؤں وپہاڑ اور دریا ایسا نہیں کہ جمعہ کے دن سے ڈرتا نہ ہو۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ ان دنوں میں سے بہترین دن جس میں سورج نکلتا ہے۔جمعہ کا دن ہے۔ اسی دن حضرت آدمؑ پیدا ہوئے اور اسی دن جنت میں داخل کیے گئے۔ اور اسی دن وہاں سے نکالے گئے ۔ اور قیامت بھی اسی جمعہ کے دن ہوگی۔ یہ جو عمل ہے ۔یہ وظیفہ آپ نے دن میں کسی بھی وقت کرلیناہے ۔ جب آپ کا وقت ہو۔ اس وظیفے کوکرنے کےلیے وقت کی کوئی قیدنہیں ہے۔ جب بھی آپ کو وقت ملے ۔ آپ اس کو پورے یکسوئی سے کرسکتے ہیں۔آپ نے دو رکعت نماز صلوۃ الحاجت کے پڑھنے ہیں۔ اس کے بعد ایک گلا س پانی بھر کر اپنے پاس رکھ لینا ہے۔ جب آپ نماز سے فارغ ہوجائیں تو اس کے بعد سات مرتبہ درود ابراہیمی پڑھناہے۔ اور سات مرتبہ “سورت الفاتحہ ” پڑھنی ہے۔ اور “سورت الفاتحہ ” پڑھنے کے بعد ایک تسبیح آپ نے ” ایاک نعبد وایا ک نستعین ” کی پڑھنی ہے ۔ پھر آخر میں سات مرتبہ درود ابراہیمی پڑھناہے۔یہ عمل پورا ہوجائے ۔ آپ نے جو پانی کا بھرا ہوا گلا س رکھا تھا۔ اس پر پھونک مار دینی ہے۔ اسکے بعد آپ نے دعا کے لیے ہاتھ اٹھانے ہیں۔ اور دعا میں آپ نے مخصوص الفا ظ شامل کرلینے ہیں۔وہ الفاظ کیا ہے؟ اے اللہ ! اکیلی ذات آپ کی اچھی لگتی ہے۔ ہم تو اولاد والے اچھے لگتے ہیں۔ یا اللہ تعالی! آپ احد ہیں۔ ہمیں اولاد عطا فرما۔ یہ بھی اپنے سے دعا مانگنی ہے۔اس میں یہ حصے شامل کرلیناہے۔ اس کے علاوہ آپ نے اپنے دل سے جو بھی الفاظ ، جو بھی آہ نکلے وہ اللہ تعالیٰ سے اس دعا میں مانگنی ہے۔ اور گڑگڑا کر انتہائی عاجزی سے آپ نے اللہ تعالیٰ سے دعامانگنی ہے۔جس گلاس پر آپ نے دم کیا تھا۔ وہ آپ نے خود بھی پیناہے۔ پھر اپنے شوہر کو بھی پلانا ہے۔ یہ وظیفہ آپ نے روزانہ باقاعدگی سے کرناہے۔ اس کے علاوہ چلتے پھرتے “استغفراللہ ” کی تسبیح اور اللہ تعالیٰ کا اسم مبارک ” یا لطیف ” کا ورد جار ی رکھا کریں۔ جب بھی یا د آئے تو آپ “استغفراللہ” اور “یالطیف” کو اپنی زبان پر جاری رکھا کریں۔ انشاءاللہ! آپ پر بہت جلد کرم ہوجائےگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…