بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

کلبھوشن یادیو کے کیس کو ن لیگ نے بگاڑا،شاہ محمود قریشی

datetime 13  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس (ن) لیگ نے بگاڑا،بھارت چاہتا ہے کلبھوشن کو قونصلر رسائی نہ دی جائے اور پاکستان کودوبارہ عالمی عدالت میں لے جائے، امید ہے اپوزیشن ارکان بھارت کی چالوں کو پہچانیں گے،انتقام نہیں، صاف اورشفاف احتساب پر یقین رکھتے

ہیں، ہم کسی کی بلاوجہ پگڑی اچھالنے اور احتساب کے قائل نہیں ہیں، احتساب کے عمل سے گزرنے والے کو صفائی کا موقع دیا جائے گا، عمران خان این ار او یا مک مکا نہیں کریں گے،بجٹ نہیں لارہے، احسن اقبال پہلے بجٹ کتاب کا مطالعہ کریں پھر تنقید کریں،امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے چیف کا دورہ کوئی خفیہ نہیں،پاکستان کا امریکا کو ہوائی اڈے دینے کا کوئی ارادہ نہیں۔اتوار کو یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انتقام نہیں، صاف اورشفاف احتساب پر یقین رکھتے ہیں، ہم کسی کی بلاوجہ پگڑی اچھالنے اور احتساب کے قائل نہیں ہیں، احتساب کے عمل سے گزرنے والے کو صفائی کا موقع دیا جائے گا، عمران خان این ار او یا مک مکا نہیں کریں گے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا امریکا کو ہوائی اڈے دینے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے چیف کا دورہ کوئی خفیہ نہیں، یہ ان کا پہلا یا آخری دورہ نہیں۔کلبھوشن یادیو کی سزا کے خلاف اپیل سے متعلق قانون سازی پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کے کیس کو مسلم لیگ (ن) نے بگاڑا، ہم عالمی عدالت کی سفارشات پرعمل درآمد کررہے ہیں، عالمی عدالت کی تجویز پر ہم نے کلبھوشن سے متعلق اقدامات اٹھائے، بھارت چاہتا ہے کہ کلبھوشن کو قونصلر رسائی نہ دی جائے اور پاکستان

کودوبارہ عالمی عدالت میں لے جائے۔ امید ہے اپوزیشن ناسمجھی کا مظاہرہ نہیں کرے گی اور اپوزیشن ارکان بھارت کی چالوں کو پہچانیں گے۔بجٹ کے حوالے سے اپوزیشن کی تنقید پر وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ منی بجٹ نہیں لارہے، احسن اقبال پہلے بجٹ کتاب کا مطالعہ کریں پھر تنقید کریں۔چین کے خلاف جی

سیون مملک کے اقدامات سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ اقدام جن سے ترقی پزیرممالک میں ترقی ہو اس سے ہمیں خوشی ہوگی، ترقی پذیر ممالک میں سرمایہ کاری کے منصوبے کے اقدام سے چین کو کوئی خطرہ نہیں، چین سی پیک کا اپنا کام کررہا ہے اور کرتا رہے گا، جی سیون ممالک اس طرح کے پروجیکٹ کرنا چاہتے

ہیں تو یہ اچھا مقابلہ ہوگا۔ملتان میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں وزیراعظم کے حکم پرڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹیاں بنائی گئی، کمیٹیاں ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریں گی، ملتان میں البدر پارک بنانے پر خطیررقم خرچ کررہے ہیں۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ

سعودی حکومت نے عازمینِ حج کی تعداد کو 60 ہزار تک محدود کیا ہے۔وزیرِ خارجہ نے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی وباء کو سامنے رکھ کر حج سے متعلق فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عزتیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، تاہم احتساب کے عمل میں کسی کو بھی رکاوٹ بننے نہیں دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…