منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کلبھوشن یادیو کیس شاہ محمود قریشی نے بھارت کی چالاکیوں سے پردہ اٹھا دیا

datetime 13  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (اے پی پی)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ بھارت جاسوس کلبھوشن یادیو کے مقدمے میں ہم عالمی عدالت انصاف کے احکامات اورسفارشات پر عملدرآمد کررہے ہیں ۔اتوار کو ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کلبھوشن یادیو

کاکیس مسلم لیگ (ن)نے بگاڑاتھا۔ اپوزیشن کو اس حوالے سے ناسمجھی کا ثبوت نہیں دینا چاہیے اوربھارت کی چالوں کوسمجھنا چاہیے ۔ بھارت تو چاہتا ہے کہ ہم کلبھوشن یادیو کو قونصل رسائی نہ دیں تاکہ وہ دوبارہ ہمیں عالمی عدالت انصاف میں گھسیٹ سکے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سی آئی اے کے سربراہ کا دورہ نہ پہلا تھا اور نہ خفیہ تھا۔ ایسے دورے ہوتے رہتے ہیں اورعالمی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشاورت کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔پیپلزپارٹی کے رہنماخورشید شاہ کے بیٹے کی گرفتاری کے حوالے سےسوال کا جواب دیتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہاکہ احتساب کاعمل جاری ہے ۔حکومت انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ اگر وہ بے گناہ ہیں تو ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی۔ قانون سب کے لیے برابر ہے۔وزیراعظم عمران خان نے واضح طورپر کہہ دیا ہے کہ نہ وہ کسی کے دباومیں آئیں گے او ر نہ کسی کو این آر او دیں گے۔دفاعی بجٹ کے حوالے سے احسن اقبال کے بیان پر انہوں نے کہاکہ احسن اقبال نے بجٹ کی کتاب پڑھی اور نہ ہی تقریر سنی ۔انہیں چاہیے کہ بیان دینے سے پہلے بجٹ کی کتاب تو پڑھ لیتے۔انہوں نے کہاکہ وزیرخزانہ نے واضح طورپر کہا ہے کہ حکومت منی بجٹ کاکوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…