پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کا زراعت کی ترقی کے لئے چین سے مدد لینے کا فیصلہ

datetime 12  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی گروپ نہیں،تمام اراکین اسمبلی وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر متفق ہیں،عمران خان نے پہلے دن کہا نہ کسی کے ساتھ رعایت ہوگی اور نہ کسی کے ساتھ ناانصافی ہوگی، تحقیقات جاری ہیں جلد دودھ کا دودھ پانی کا پانی واضح ہو جائے

گا،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے 14جون کو پری کولیفکیشن مکمل ہوگی اور 30 جون کو ٹینڈر ایوارڈ کئے جائیں گے،مہنگائی ہمارے لئے بہت بڑا چیلنج ہے، اس میں عالمی پہلو بھی شامل ہے، ہمیں مہنگائی کو کم کرنے کیلئے مہنگائی کے عوامل کو دیکھنا ہوگا، تب ہی ہم اس قابو پا سکتے ہیں،،کویڈ کے چیلنج کے باوجودمعیشت کو بہتر بنانے کی کوشش کی،ہمارے اقدامات سے ہمارے روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے،ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے،وفاق اور پنجاب کا حالیہ بجٹ منظور ہوگا جس سے بہت سے ارادوں پر اوس پڑیگی، پہلی مرتبہ حالیہ بجٹ والے دن اپوزیشن کو پریشان دیکھا انہیں سمجھ نہیں آ رہی تھی کس چیز پر تنقید کریں،بجٹ حوصلہ افزاء ہے، ہر مکتب فکر نے مثبت رائے کا اظہار کیا ہے،حالیہ بجٹ میں ہر شعبہ کو ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے،اگر معیشت مضبوط ہوگی تو غربت میں کمی اور روزگار میں اضافہ ہوگا،بجٹ سے جی ڈی پی کی گروپ میں اضافہ ہوگا،زراعت کی ترقی کیلئے چین سے مدد لیں گے۔ وہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس ملتان کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی، صوبائی معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری، چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبارودیگر افراد بھی ا س موقع پر موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ کویڈ کے چیلنج کے باوجود معیشت کو بہتر بنانے کی کوشش کی۔ انہو ں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب اور شمالی پنجاب کیلئے علیحدہ علیحدہ ترقیاتی بجٹ بنایا گیا ہے اور علیحدہ علیحدہ بجٹ کے شمارے شائع کئے جائیں گے۔اس دفعہ یہ واضح کیا گیا ہے کہ جو بجٹ جنوبی پنجاب کے لیے رکھا جائے گا وہ

صرف جنوبی پنجاب میں ہی لگے گا۔انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں ہم سکھر تا حیدر اباد تک موٹر وے بنانے کی رقم رکھی ہے،جس سے پشاورتا کراچی موٹر وے مکمل ہو جائیگا، ہم نے سیالکوٹ تا کھاریاں تک موٹر وے بنانے کیلئے بھی بجٹ مختص کیا ہے۔کوئٹہ چمن روڈ کی تعمیر بجٹ میں شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ کے پی کے کیلئے

فریٹ زون کی تعمیر حالیہ بجٹ میں شامل ہے،کراچی کے لیے بھی ایک خطیر پیکج دیا گیا ہے، ایم ایل ون ریلوئے چین کے ساتھ گفت وشنید ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ماضی میں زرعی شعبہ پر توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے دال‘ چینی‘ آٹا‘ گھی باہر درآمدکرنا پڑ رہے ہیں جس کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے،

اس کے برعکس ماضی میں پاکستان یہ چیزیں برآمد کرتا تھا، اس سال ہماری گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے،چاول مکئی میں بھی ہماری بہت اچھی پیدوار ہوئی،کپاس کا معیاری بیج نہ ہونے سے گروتھ میں کمی آئی،کپاس کی پیدوار بڑھانے کیلئے چین کے ساتھ ریسرچ ودیگر معاملات پر بات چیت جاری ہے،بجٹ میں چھوٹے کاشتکار کیلئے بلا

سود قرضوں کا اجراء کیا،گلوبل وارمنگ میں زراعت کو شدید متاثر کیا ہے،اس پر کام کرنے کیلئے بھی بجٹ میں رقم مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں ٹیکس کم کیے ہیں،وزیراعظم نے حالیہ بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافہ کرنے کی بجائے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنے کی حوصلہ افزائی کی ہے جس کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی

کو استعمال کیا جائیگا اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جائیگا، ہماری کوشش ہے کہ ٹیکسوں میں اضافہ کرنے کی بجائے ریونیو ریکوری میں اضافہ کیا جائے،پچھلے سال ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ریونیو ریکور کیا گیا ہے، جو بیک بہت بڑا ریکارڈ ہے،ہم نے بجلی کی قیمت نہیں بڑھائی، پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھی۔بجلی کے متبادل

کے طور پر پن بجلی اور سولر پر جا رہے ہیں،انرجی کیلئے ہم نے ایک سو آٹھارہ ارب روپے رکھ رہے ہیں،پانی کی کمی پورا کرنے کیلئے10 ڈیمو ں کی تعمیر مکمل کریں گے۔انہو ں نے کہا کہ ہمارا فوکس ملکی مساوی ترقی ہے۔ قبل ازیں ملک کا ایک حصہ ترقی کر جاتا تھا، دوسرا حصہ پسماندہ رہتا تھا۔ ہمارا فوکس ریجنل ایکولایزیشن

ہے جس کی بدولت پورا ملک یکساں ترقی پر گامزن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم انڈسٹریلائزیشن کی طرف جا رہے ہیں بجٹ میں ملکی صنعت و حرفت کو ترقی دینے کیلئے ایک خطیر رقم رکھی گئی ہے، سپیشل اکنامک زون کو پروان چڑھانے کیلئے بجٹ میں خاطر خواہ فنڈز رکھے گئے ہیں۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے ایک سوال کے

جواب میں انہوں نے کہاکہ بجلی کی طلب اور رسد میں فرق کم ہونے کی وجہ سے بجلی کی ترسیلی نظام پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے اور انشاء اللہ بجلی کا ترسیلی نظام بہتر ہو جائے جائیگا جس سے لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی،آدھا تیر آدھا بٹیر کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں

کوئی گروپ نہیں۔ تمام اراکین اسمبلی وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر متفق ہیں، عمران خان نے پہلے دن کہا نہ کسی کے ساتھ رعایت ہوگی اور نہ کسی کے ساتھ ناانصافی ہوگی، تحقیقات جاری ہیں جلد دودھ کا دودھ پانی کا پانی واضح ہو جائیگا، جنوبی پنجاب سیکٹریٹ کی تعمیر اور چار ارب روپے کی ایلوکیشن کے حوالے سے ایک سوال

کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے سی ایم ہاؤ س سے بتایا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے 14جون کو پری کولیفکیشن مکمل ہوگی اور 30 جون کو ٹینڈر ایوارڈ کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ پنجاب کی مشاورت سے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیاں تشکیل دی گئیں تھی جس میں ضلع کے

تمام اراکین اسمبلی اور افسران شامل تھے، آج ملتان میں اس کا پہلا اجلاس تھا جس میں ضلع ملتان کے ترقیاتی منصوبوں اور ان میں رکاوٹوں اور ان کی تکمیل بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس اجلاس میں دیگر ترقیاتی منصوبو ں کے علاوہ واسا‘سالڈ ویسٹ مینجمنٹ‘ پی ایچ اے کے ترقیاتی منصوبے اور مسائل زیر بحث آئے۔ اس کا اگلا اجلاس 26 جون کو منعقد ہوگا۔ یہ اجلاس تواتر جاری رہیں گے۔ تاکہ ملتان کے ترقیاتی منصوبے بلا تعطل مکمل کئے جا سکیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…