جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

غیر شادی شدہ لڑکیوں کو لائف پارٹنر تلاش کرنے بار ے سارہ خان کا حیرت انگیز مشورہ

datetime 5  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اداکارہ سارہ خان نے غیر شادہ شدہ لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں کس طرح کے لڑکے سے شادی کرنی چاہیے۔ گلوکار و اداکار فلک شبیر سے شادی کرنے والی اداکارہ نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے، جس میں بعض مداحوں نے ان سے مشورے بھی مانگے ارو انہوں نے سگھڑ خواتین کی

طرح نوجوان لڑکیوں کو مشورے بھی دیئے۔اداکارہ نے مداحوں کو جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ نہ صرف بیڈمنٹن کے کھیل کو پسند کرتی ہیں بلکہ وہ کھیلتی بھی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے بیڈمنٹن کھیلنے کی تصویر بھی شیئر کی۔اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کا اب تک کا سب سے بہترین فوٹوشوٹ ان کی شادی کا فوٹوشوٹ ہے اور ساتھ ہی انہوں نے ایک تصویر بھی شیئر کی۔اداکارہ نے ایک مداح کی فرمائش پر شادی کی اب تک کی ایک ان دیکھی تصویر بھی شیئر کی، جس میں ان کے شوہر ان کی گود میں سوتے ہوئے دکھائی دیئے۔اداکارہ نے ایک مداح کی فرمائش پر میک اپ کے بغیر اپنی سیلفی بھی شیئر کی، جب کہ ایک شادی شدہ خاتون مداح کی فرمائش پر انہوں نے اپنے بیڈ روم کی تصویر بھی شیئر کی۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی علی رحمن اور گوہر رشید کے ہمراہ لاپتا ڈرامے میں اداکاری کرتی دکھائی دیں گی۔غیر شادی شدہ اور تنہا زندگی گزارنے والی مداح لڑکی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال پر سارہ خان نے لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ ان کے شوہر جیسے مرد کو تلاش کرکے ان سے شادی کریں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…