لاہور( این این آئی)سسرالیوں نے داماد کا سر منڈواکر گلے میں جوتوں کے ہار پہنا دئیے جس کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ۔ بتایاگیاہے کہ جاوید نامی شخص نے نشتر کالونی کی رہائشی زینب سے چند سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور دونوںشادی کے بعد گھر سے بھاگ کر
کراچی منتقل ہوگئے تھے،شادی کے بعد ساس کی طرف سے مسلسل رابطہ کیاگیا کہ اگر وہ واپس آجاتے ہیں تو ان کو کچھ نہیں کہا جائے گا۔ساس کی باتوں میں آکر جوڑا چند روز قبل لاہور پہنچا اور گزشتہ رات جاوید اپنی بیگم کے ہمراہ سسرالیوں کے گھر گیا تو گھر والوںنے دونوںکو قید کرلیا جبکہ داماد پر بدترین تشدد کیا،جاوید کا سر منڈوادیا گیا اور اس کے گلے میں جوتوں کاہار پہنا دیا گیا۔تشدد کا نشانہ بننے والے جاوید کے بھائی کو جب اس بات کا علم ہوا تو اس نے پولیس کو اطلاع کی اور ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کروایا،پولیس نے کارروائی کرتے4 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے،۔