لاہور (آن لائن)افغانستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اور لیگ اسپنر راشد خان نے پاکستانی ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کا گانا گا کر شائقین کو حیران کر دیا ۔سوشل میڈیا پر راشد خان کی گانا گاتے ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں وہ اپنی سْریلی آواز میں راحت فتح علی خان کا گانا گا رہے ہیں۔یاد رہے کہ دورِ حاضر کے بہترین ٹی ٹوئنٹی اسپنر افغانستان کے راشد خان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ابوظہبی میں کھیلے جانے والے بقیہ میچز کے لیے لاہور قلندرز کو دستیاب ہوں گے۔لاہور قلندرز کے سی او او سمین رانا نے راشد خان کی لاہور قلندرز کے لیے دستیابی کی تصدیق کی ہے۔