اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے ، پاکستان میں پیٹرول بھارت، بنگلادیش اور امریکا سے بھی سستا ہے۔شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اوگرا کی تجویز تھی کہ
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی جائیں تاہم وزیراعظم عمران خان نے قیمتیں بڑھانے کی اوگرا کی تجویز کو مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے، پاکستان میں پیٹرول بھارت، بنگلادیش، امریکا سے بھی سستا ہے، ہم بھارت کے مقابلے میں پیٹرول آدھی قیمت پر دے رہے ہیں۔شہبازگل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عام آدمی کو ریلیف دینے کی کوشش کررہے ہیں، دیگراشیاء کی قیمتیں نیچے لانے کی کوشش کی جارہی ہے، پیٹرول کی قیمتوں کا براہ راست تعلق دیگر اشیا کی قیمتوں سے ہوتا ہے۔وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ کورونا کے باوجود پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم نے کورونا میں غریب آدمی کا چولہا بند ہونے نہیں دیا، وزیراعظم عمران خان نے غریب عوام کیلئے مکمل لاک ڈاؤن نہیں لگایا