جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی آئی اے کی ائیرسفاری کے ذریعے پاکستان کی بلند ترین چوٹیاں دیکھنے کا موقع، کرایہ کتنا ہوگا؟

datetime 1  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئ/آن لائن )پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز نے 12جون سے ایئر سفاری کا اعلان کرتے ہوئے یک طرفہ کرایہ 25ہزار روپے مقرر کردیا، ائیرسفاری کے ذریعے گلگت بلتستان میں موجود بلند ترین چوٹیاں دیکھنے کا موقع ملے گا۔پی آئی اے نے ایئر سفاری کیلئے یکطرفہ کرایہ 25ہزار روپے مقرر کردیا ، ائیرسفاری کے ذریعے دنیا کی بلند ترین چوٹی کو دیکھنے کا موقع ملے گا ،

ائیر سفاری کالام ، جھیل سیف الملک ناگاپربت ، کے ٹو سے گزر کر اسکردو میں لینڈ کرے گی۔ دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے گلگت بلتستان اور اسکردو کے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔ ایڈوائزری میں واضح کیا گیا کہ 50 سال سے زائد عمر کے مسافروں کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بعد ہی طیارے میں سوار ہونے کی اجازت ہوگی۔مسافروں کے لیے کووڈ 19 کی تازہ ایڈوائزری جاری کرنے کا مقصد پاکستان میں ہیلتھ پروٹوکول اور ایس او پیز پر عمل پیرا ہو کر محفوظ سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ایڈوائزری کے مطابق یہ پابندی یکم جون سے نافذ ہوگی۔ملک میں کورونا سے بچاؤ کے لیے جاری قومی ویکسینیشن مہم کے پیش نظر 30 سے 50 سال کے درمیانی عمر کے مسافروں کو سفر کے مقررہ وقت سے 72 گھنٹوں کے اندر اندر کیے جانے والے پی سی آر کے منفی نتائج پر مبنی رپورٹ دینی ہوگی جس کے بعد گلگت بلتستان کے لیے پرواز میں جانے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔سی اے اے نے کہا کہ عمر سے متعلق یہ عبوری تقسیم یکم جولائی کو ختم ہوجائے گی۔سی اے اے نے کہا کہ گلگت بلتستان جانے والی پرواز میں غیر ملکی سیاح، کوہ پیما اور ٹریکر تمام متعلقہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) کی تعمیل کو یقینی بنانے کے پابند ہوں گے۔مذکورہ مقامات تک ہوائی سفر کے حوالے سے گلگت بلتستان کے مقامی افراد اور رہائشیوں کو مذکورہ بالا شرائط سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔سی اے اے نے تمام ایئر لائن آپریٹرز کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان میں محفوظ سیاحت کے لیے کووڈ 19 کی تازہ ترین ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…