بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’آئین میں گورنر راج کا آپشن کس لیے ہے، کب استعمال ہو گا‘‘  خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم عمران خان سے سوال پوچھ لیا

datetime 1  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان،ڈپٹی کنوینروسیم اختر اور تا جر برداری کے ہمر اہ بہا در آبا د مر کز سے متصل پا رک میں ایک ہنگامی پر یس کانفر نس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ شہر کر اچی کو ڈاکوں،لیٹروں، رشوت خو روں کے رحم وکر م پر چھو ڑ دیا گیا ہے ریا ست کا کر دار ایک ماں کا کر دار ہو تا ہے

لیکن بد قسمتی سے اس شہر کو پیپلز پا رٹی کی متعصب اور ظا لما نہ حکو مت کے حو الے کر دیا گیا ہے یہ شہر کر اچی دینے والے ہا تھو ں میں شما ر کیا جا تا تھا اور آج اسے مانگنے والے شہر میں تبد یل کر نے کی سازش کی جا رہی ہے تا جر بر داری نے جو مطا لبا ت سامنے رکھے ہیں متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان ان کے ساتھ ہے اس میں گو ر نر راج کا بھی مطالبہ سامنے آیا ہے میر ا وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف سے سوال ہے کہ گو رنر راج کے نفا ذ کا اختیار آئین میں کیو ں درج ہے اور یہ کب استعما ل ہو گا اگر کسی ملک کو تبا ہ کر نا ہو تو اس کیلئے فوج یا کسی سازشی طا قتو ں کی ضرورت نہیں پیپلز پا رٹی جیسی بد عنو ان اور متعصب حکو مت ہی کا فی ہے اور پیپلز پا رٹی سے مطا لبہ کر نے کے بجا ئے ہمیں اس کو متنبہ کر نا ہو گا۔یہا ں وزیر اعظم پاکستان اور این سی او سی کے سربر اہ کے سامنے بھی آپ کے مطالبا ت رکھیں گے اور شہر کر اچی کو تبا ہ ہو نے سے بچائیں گے وزیر اعظم پاکستان کو یہا ں سے 14ایم این اے ملے اور وہ اس شہر کو بچانے میں ناکام نظر آتے ہیں جو تا ریخ میں لکھا جائیگا اس شہر کی با ری دینے کے لحاظ سے ختم ہو رہی ہے اور اب دوسرے صوبے کے لو گو ں کے دینے کی باری ہے یہ وفا ق کو 70فیصد ریو نیو دیتا ہے لیکن اس کی آبا دی 70فیصد نہیں ہے اور اب ہم جنو بی سندھ صوبے کی با ت کر ینگے صوبہ مانگنا غداری نہیں بلکہ اس کو غداری کہنے والے غدار ہو تے ہیں اس سلسلہ میں کر اچی، حید را ٓبا د، نو اب شاہ، سکھر اور میر پو ر خا ص کی عوام سے مینڈ یٹ لے چکے ہیں ہم مطا لبہ کر تے ہیں کہ کر اچی، حید ر آبا د، میر پور خا ص کو آفا ت زدہ قرار دیتے ہو ئے تمام یو ٹیلٹی بلز اور ٹیکسزمعاف کر ے انگر یز وں کے زما نے کا کمشنر ی

نظام ہم نے مشرف کے دور میں ختم کر ادیا تھا لیکن انگر یز وں کے غلا مو ں نے اسے ہم پر دوبا رہ مسلط کر دیا۔ہم وزیر اعلی سندھ کو با ور کر اتے ہیں کہ اگر اس نظام کے تحت ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر نے شہر یو ں کے ساتھ بد تمیز ی کی تو پھر ہما رے ہا تھ انکے گر یبا نو ں تک جا ئینگے جہا ں تک کا روبا ر کے اوقات کی با ت ہے تو اگر واقع کرو نا موجو د ہے تو کا روبا ر 24گھنٹے کھو لنے کی اجا زت دی جا ئے۔تا جر وں کیخلا ف ذیا دتی اور متعصبانہ رویے کے خلا ف ہم نے صوبا ئی اسمبلی میں

قرار داد جمع کر ادی ہے اور کل قومی اسمبلی میں بھی جمع ہو جائیگی۔اس مو قع پر ڈپٹی کنوینر وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیو ایم گز شتہ دو سالو ں سے حکو مت سندھ کی کرونا پا لیسی پر نظر رکھے ہو ئے ہے اور تا جر وں کو آن بو رڈ لیکر سب کے پاس جا رہی ہے لیکن مسائل جوں کے توں ہیں پچھلے سال کی طر ح اس سال بھی مشتر کہ پر یس کا نفر نس کر رہے ہیں اور ایم کیو ایم پاکستان تا جر وں کے

مسائل حل کر ائیگی۔تا جر وں کی نما ئند گی کر تے ہو ئے جمیل پر اچہ نے کہا کہ کر اچی میں پولیس گر دی عروج پر ہے اور ایم کیو ایم پاکستان کی ہما ری آواز ایو انو ں تک پہنچاسکتی ہے انہو ں نے مطا لبہ کیا کہ کا روبا ری اوقات 6بجے سے بڑھا کر 8بجے تک کئے جائیں اور ہفتہ میں ایک چھٹی کی جا ئے اسسٹنٹ کمشنر ز پو ری پو ری ما رکیٹیں سیل کر رہے ہیں اور لا کھو ں روپے کے جر مانے لگا رہے ہیں انکو روکا جائے جبکہ حکیم شاہ نے کہا کہ ہم بھی کرونا کی وبا  سے چھٹکا را چاہتے ہیں اور

حکو مت کا ساتھ دیا لیکن ہمیں کمشنر ی نظام کے تحت ذلیل کیا گیا اور ہم پر کا روبا ر کے دروازے بند کئے گئے این سی او سی اور حکو مت سندھ کے متضاد نو ٹیفکیشن نکلتے ہیں تا جر وں کے ایک اور رہنما عتیق میر نے کہا کہ متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان نے ما ضی کی روایت کو بر قرار رکھتے ہو ئے تا جر وں کے مسائل کیلئے آواز اٹھا ئی ہے اور ہمیں یقین دلا یا ہے کہ ہما ری آواز این سی او سی اور وزیر اعظم پاکستان تک پہنچائیں گے اس مو قع پر شیخ حبیب نے کہا کہ چھو ٹا تا جر تبا ہی کی طرف جا رہا ہے

اور انہیں تبا ہ ہو نے سے بچایا جا ئے ایف بی آر کے ٹیکسزاور یو ٹیلٹی بلزمعاف کئے جا ئے ہما رے مسائل سے پہلو تہی کر تے ہوئے سندھ حکو مت نے آنکھیں بند کی ہو ئی ہیں اور لو گ فا قہ کشی پر مجبو ر ہیں شر جیل گو پلانی نے ایف بی آر کی دوہر ی پالیسیو ں سے آگا ہ کر تے ہو ئے کہاکہ صرف کر اچی کے تا جر وں کیلئے بر آمد اد کی پالیسی مختلف ہے اور پو رے پاکستان کیلئے الگ ہے اور ایم کیو ایم پاکستان نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ اس سلسلہ میں وزیر اعظم تک ہما ری آواز پہنچائینگے

میر ج ہال ایسوسی ایشن کی نما ئند گی کر تے ہوئے خو اجہ طارق نے کہا کہ گز شتہ 18ما ہ سے یہ انڈسٹری تبا ہی کے دہا نے پر ہے اور یہ واحد شعبہ ہے جو غیر ہنر مند افراد کو روزگار دیتا ہے اور آج سب فا قہ کشی پر مجبو ر ہیں جبکہ نا درا کا ریکا رڈ یہ بتا رہا ہے کہ شادیاں با اثر افراد جس میں صوبا ئی وزرا، بیو ر کر یسی اور پو لیس کے افسران شامل ہیں جو غیر رجسٹرڈ مقا ما ت فارم ہا سز پر شادیا ں کر وارہے ہیں اس مو قع پر ایم کیو ایم پاکستان کے مر کز ی شعبہ جات کے اراکین اور رابطہ کمیٹی کے بھی اراکین موجو د تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…