ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

جان سے مارنےکی سنگین نتائج کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں،عامر لیاقت کی مبینہ بیوی حانیہ کا دعویٰ

datetime 1  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت کی مبینہ بیوی حانیہ نے کہا ہے کہ انہیں جان سے مارنے کے ساتھ ساتھ دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں جبکہ عامر لیاقت نے انہیں گھر میں قید رکھنے کے ساتھ ساتھ جنسی تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے، حانیہ نے الزام لگایا کہ عامر لیاقت نے اپنے ڈرائیور کے ذریعے ان کے ساتھ زیادتی کرنے ک

ی کوشش بھی کی ۔ حانیہ نے گزشتہ روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت نے 7 جنوری 2020 کو میری بہن کی موجودگی میں میرے ساتھ نکاح کیا۔ اور 9 جنوری کو وہ جب گھر آیا مجھے موبائل تحفہ میں بھی دیا۔عامر لیاقت نے وعدہ کیا تھا کہ پی ٹی آئی کا دور حکومت ختم ہونے کے بعد ہماری شادی دنیا کے سامنے لائیں گے اور مجھ سے قسم بھی لی تھی کہ تم میری سابقہ بیوی طوبا عامر کی طرح چھوڑ کر تو نہیں جاؤ گی۔ بعد میں عامر لیاقت سے جب میں نے کہا ہے ہمارے نکاح کو عوام کے سامنے لاؤ تو اس نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی، میں حاملہ ہو گئی تھی انہوں نے میرا بچہ گرا دیا۔مجھے پاگل بنانے کی پوری کوشش کی جاتی رہی مجھے انجکشن لگاتے رہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ میرا نکاح ایکسپریس ٹی وی میں ہوا تھا۔ عامر لیاقت 26 مئی کو میرے گھر آئے اور گن پوائنٹ پر مجھ پر تشدد کیا۔میری طبیعت خراب ہو گئی تھی اور مجھے ہسپتال جانا پڑا انہوں نے کہا ہے کہ میرا عامر لیاقت سے رابطہ پہلی بارفیسبک پر ہوا تھا عامر لیاقت نے مجھے میسج کیا۔اس کے بعد ہماری بات ہونے لگی پھر ہمارا نکاح ہو گیا میں ان کے ساتھ پارلیمنٹ بھی گئی تھی۔حانیہ نے کہا ہے کہ شادی کے بعد عامر لیاقت نے اپنے ڈرائیور کے ذریعے میرے ساتھ زیادتی کروانے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب میں آج پریس کانفرنس کرنے کیلئے آ رہی تھی تو مجھے دھمکی بھری کالیں موصول ہوئیںمجھے ویڈیو بنانے کیلئے روکا گیا ،میری جوتیاں بھی چھین لی گئی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ مجھے انصاف چاہیے ،میں وزیر اعظم عمران خان سے انصاف کی طلب گار ہوں۔۔۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…