اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حضرت انس ؓ فرماتے ہیں کہ ہم غزوہ تبوک میں حضورﷺ کیساتھ تھے ایک دن سورج ایسے نور اور روشن کرنوں کیساتھ طلوع ہو ا کہ اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا ۔ تھوڑی دیر بعد حضرت جبرائیل ؑ حضرت محمدﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔آپﷺ نے فرمایا جبرائیل جیسے آج سورج طلوع ہوا اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں دیکھا انہوں نے عرض کیا آپﷺ کے صحابی معاویہ بن معاویہ مدینہ طیبہ میں انتقال فرما گئے ہیں اللہ تعالیٰ نے ان کی نماز جنازہ میں
ستر ہزار فرشتے بھیجے ہیں۔آپﷺ نے دریافت فرمایا انہیں یہ مقام کیسے حاصل ہوا ۔ یہ دن رات چلتے پھرتے اُٹھتے بیٹھے قل ھو اللہ احد کی تلاوت کیا کرتے تھے ۔ سورۃ اخلاص کی تلاوت اس کے فضائل کو سامنے رکھتے ہوئے کرنے کا اہتمام کریں گے تو انشاء اللہ ہمارے نامہ اعمال میں بھی یہ تمام اجروثواب لکھے جائیں گے ۔ یہی وجہ ہے کہ رسول اللہﷺ کی نگاہ میں اس سورت کی بڑی عظمت تھی ۔آپ مختلف طریقوں سے مسلمانوں کو اس کی اہمیت محسوس کراتے تھے ۔ تاکہ وہ کثرت سے اس کو پڑھیں اور عوام الناس اسے پھیلائیں۔ کیونکہ یہ اسلام کے اوالین بنیادی عقیدہ توحید چار ایسے فقروں میں بیان کردیتی ہےجو فوراً انسان کو ذہن نشین ہوجاتے ہیں اور آسانی سے زبانو ں پر چڑھ جاتے ہیں۔ حضورﷺ نے مختلف مواقع پر یہ سورت ایک تہائی قرآن کے برابر ہے ۔ آج ہم بتائیں گے کہ اس سورت سورج نکلنے سے پہلے چار بار روزانہ پڑھنے سے کیا حاصل ہوگا۔ حضرت علی ؓ نے اس سورت کے کیا فضائل بتائے ہیں یہ بھی بتائیں گے کہ اس کو پڑھنے سے کیا حاصل ہوگا۔ حضرت علی ؓ کا قول ہے کہ جو شخص اس کو سورج نکلنے سے پہلے چاربار پڑھ کر اللہ سے دعا مانگے گا جو حاجت ہوگی وہ ضرور پوری ہوگی ۔ روزانہ سورۃ اخلاص باوضو ہوکر 200بار پڑھنے سے نوفائدے حاصل ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ تین سو غزب کے دروازے بند کردیتے ہیں۔ یہ آپ کو معلوم ہوگا جب اللہ تعالیٰ ناراض ہوتے ہیں تو اللہ تعالیٰ انسان سے نعمتو ں کو چھین لیتے ہیں۔ جب اللہ تعالیٰ راضی ہوتے ہیں تو رحمتوں کے دروازے کھول دیتے ہیں۔200مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھنے کا فائدہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اس شخص پر تین سو رحمت کے دروازے کھول دے گا۔ تیسرا فائدہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ تین سو رزق کے دروازے کھول دے گا۔ آجکل ہر کوئی رزق ، نوکری کی پریشانی میں مبتلا ہے ۔ اس کا چوتھا فائدہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے علم سے آپکو علم دیں گے اور صبر اور سمجھ بھی دیں گے ۔ اس کا پانچواں فائدہ یہ ہے کہ چھیاسٹھ مرتبہ قرآن پاک پڑھنے کا ثواب ملے گا ۔ اس کا چھٹا فائدہ یہ ہے کہ پچاس سال کے گناہ اللہ تعالیٰ معاف فرمادیں گے ۔ ساتواں فائدہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ جنت میں بنگلے عطاء فرمائیں گے ۔ آٹھواں فائدہ یہ ہے کہ دو ہزار رکوٰۃ نفل پڑھنے کا فائدہ ہوگا۔ نوواں فائدہ یہ ہے کہ جب بھی مرے گا تو جنازے میں ایک لاکھ دس ہزار فرشتے شمولیت کریں گے ۔