اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )لونگ کس طرح اور کس قدر مفید ہے تو یہ آپ کی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔ لونگ میں وٹامن سی، فائبر، مینگنیز، اینٹی آکسیڈنٹ ایجنٹ اور وٹامن بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے۔ایک تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ لونگ سے حاصل ہونے والا ایک جزو نائگریسن چوہوں میں انسولین جذب ہونے کا عمل بڑھاتا ہے اور انسولین سے مزاحمت کو کم کرتا ہے۔ یہ چوہے ذیابیطس کے
شکار تھے اور نائگریسن لبلبے کو بہتر بناکر بی ٹا سیل کی کارکردگی کو بھی بڑھاتے ہیں۔ماہرین نے لونگ کی افادیت معلوم کرنے کے لیے اس کا پاؤڈر بنایا اور چوہوں کو کھلایا۔ جن چوہوں کو لونگ کا سفوف دیا گیا ان میں دیگر چوہوں کے مقابلے میں شکر کی مقدار کم ہوئی جو خون میں گلوکوز کی شرح کے تحت ناپی گئی تھی۔ واضح رہے کہ اس تجربے میں چوہوں کے دونوں گروہ ذیابیطس کے شکار تھے۔لونگ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس خلیاتی سطح پر ٹوٹ پھوٹ اور ڈی این اے کے بگاڑ کو روکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اینٹی آکسیڈنٹس کی جتنی مقدار نصف چمچے لونگ کے پاؤڈر میں ہوتی ہے اس کی مقدار نصف کپ بلیوبیری سے بھی زیادہ ہوتی ہےایک اور تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ لونگ کئی طرح کے سرطانی خلیات کے پھلنے پھولنے کی رفتار کو کم کرتی ہے اور بڑی آنت کے سرطان میں بھی لونگ مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ اس عمل کو کینسر کے شکار چوہوں پر بھی آزمایا گیا ہے جس سے معلوم ہوا کہ اس سے سرطانی رسولیوں کو کم کرنے میں حیرت انگیز کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔ کینسر تیزی سے پھیلنے والا مرض ہے اور لونگ اس عمل کو روکتی ہے۔ لونگ میں موجود مفید اجزا پورے جسم اور خصوصاً جگر پر چربی بننے کے عمل کو کم کرتے ہیں۔ چوہوں پر کیے گئے تجربات سے انکشاف ہوا ہے کہ لونگ سے حاصل شدہ بعض کیمیکل موٹاپے کو روکتے ہیں اور پورے بدن میں چربی کو زائل کرتے ہیں۔ لونگ کا استعمال آپ کے جگر کو صاف کرتا، مضبوط بناتا اور جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں آسانی پیدا کرتی ہے۔ لونگ اینٹی آکسیڈنٹ ہے، اسی وجہ سے مسوڑوں کے انفیکشن، منہ کے چھالوں میں مفید ہے۔ خواتین کو شوگر بڑھنے سے وزن بڑھنے کی شکایت مردوں کے مقابلے زیادہ ہے اور لونگ کو کھانے سے شوگر کنٹرول رہتی ہے۔، جوڑوں اور گھٹنوں کے درد کے لئے لونگ کھائیں اور اس کا تیل لگا کر گھٹنوں پر مساج کریں۔روزانہ ایک لونگ کسی بھی وقت منہ میں رکھ لیں اور اس کا پانی پی لیں۔لونگ کا پاؤڈر سادے پانی سے پھانک لیں۔لونگ کی چائے بنا کر پی لیں یہ بھی فائدہ مند ہے۔