بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ساتھ بھی ہیں اور نہیں بھی شاہ محمود قریشی نے ترین گروپ کو کھری کھری سنا دیں

datetime 23  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر جہانگیر ترین کو کھری کھری سناتے ہوئے کہاہے کہ ساتھ بھی ہیں اور نہیں بھی ہیں، خان ہمارا لیڈر ہے، خان پر اعتماد ہے اور پھر اگرمگر؟۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ اگر اعتماد ہے تو پھر مکمل کرو

بھروسہ کرو، عمران خان نے کہاکہ وہ انتقام نہیں لینا چاہتے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ چینی مافیا بلیک میل کرتا آیا ہے، میں عمران خان سے کہتا ہوں، ڈٹ جاؤ۔دریں اثنا وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ بھارت سے جنگ نہیں چاہتے معاملات میں بگاڑ کا ازالہ بھی بھارت کو ہی کرنا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ بھارت مذاکرات سے راہ فرار اختیار کررہا ہے، بھارت سے جنگ نہیں چاہتے مگر پانچ اگست2019کے اقدامات سے معاملات بھارت نے بگاڑے اور معاملات میں بگاڑکا ازالہ بھی بھارت کوہی کرناہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کی طرح کشمیر بھی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے اور میں نے سلامتی کونسل کو 13 خط لکھے ہیں۔ کشمیر کا مقدمہ بھی پیش کر چکا ہوں، مقبوضہ وادی میں سرچ آپریشن کے نام پر لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ملکی فیصلوں میں حصہ دار بنائیں گے جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے لیے قانون سازی کرنے جا رہے ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سی این سی اینکر کو آئینہ دکھایا اور دوٹوک جواب دیا کہ کس طرح اسرائیل عالمی میڈیا کو کنٹرول کررہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی میڈیا نے فلسطینیوں کو منصفانہ کوریج نہیں دی ، مقامی افراد کی رپورٹ نے دنیا کو جھنجھوڑا، مقبوضہ کشمیر میں بھی یہی سب ہورہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…