جمعرات‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان کے راستے سے بھارت اور افغانستان کی تجارت کا امریکی سفیر کادعویٰ،شاہ محمود قریشی نے بڑا اعلان کردیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2018 |

لندن (آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس خبر کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے زمینی راستے کے ذریعے افغانستان اور انڈیا کے درمیان تجارت بحال کرنے پر مذاکرات کے آغاز پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ وزیر خارجہ نے یہ بات بی بی سی اردو کے پروگرام سیربین سے بات کرتے ہوئے کہی۔پاکستان کی جانب سے تردید افغانستان میں امریکہ کے سفیر جان باس کے اس دعوے کے بعد کی گئی ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ پاکستان نے زمینی راستے کے ذریعے

افغانستان اور انڈیا کے درمیان تجارت بحال کرنے پر مذاکرات کے آغاز پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ امریکی سفیر نے بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز کو ایک انٹرویو میں کہا کہ حکومت پاکستان نے چند ماہ قبل انڈیا اور افغانستان کے درمیان تجارت کے لیے زمینی راستہ کھولنے کے حوالے سے افغانستان کے ساتھ مذاکرات کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔ جان باس کا کہنا تھا کہ کچھ ماہ قبل پہلی مرتبہ پاکستانی حکومت نے اپنے زمینی راستے کے ذریعے انڈیا اور افغانستان کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے اپنے افغان ہم منصبوں کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ بھارت کے سابق سیکریٹری خارجہ سلمان حیدر نے بی بی سی اردو کے پروگرام سیربین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ دونوں ممالک کی جانب سے آج کل کچھ اشارے مل رہے ہیں کہ حالات بہتر ہوں لیکن ’مجھے نہیں لگتا کہ اس (تجارت) بارے میں کوئی بڑا فیصلہ ہو چکا ہے‘۔انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان نے بھی انڈیا سے تعلقات بہتر کرنے کا کہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کافی عرصے سے کچھ ہوا نہیں ہے تو امید ہے کہ کوئی پیش رفت ہو۔ایک سوال کے جواب میں سلمان حیدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان حالات بہتر کرنے کے لیے سفارتی کوششیں کی جا رہی ہیں تاہم ’یہ معاملہ کہاں تک پہنچا ہے اور کہاں تک پہنچ سکتا ہے اس بارے میں کہنا مشکل ہے۔‘

سیربین سے بات کرتے ہوئے انڈیا کی حکمراں جماعت بھارتہ جنتا پارٹی کے ترجمان سید ظفر اسلام نے کہا کہ انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی جب وزیر اعظم بنے تو پڑوسی ممالک کے رہنماؤں کو مدعو کیا گیا جس کا مقصد پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنا تھا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ حال ہی میں ایک امریکی اخبار میں خبر آئی تھی کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل باجوہ نے انڈیا آرمی چیف کو خیر سگالی کا پیغام بھجوایا تھا تو انھوں نے کہا کہ وہ اس کی تصدیق نہیں کر سکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…