جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

سیف علی خان کا ستارہ آج کل گردش میں ہے

datetime 12  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ میں چھوٹے نواب کے نام سے مشہور سیف علی خان نے سلمان خان کی فلم ’ریس تھری‘ نہ کرنے کی وجہ بتادی۔بھارتی اداکار سیف علی خان کا ستارہ ان دنوں گردش میں ہے اور ان کی فلمیں مسلسل ناکامی کا شکار ہورہی ہیں جس کی وجہ سے وہ بہت پریشان دکھائی دیتے ہیں لیکن انہیں ’ریس تھری‘ کا انتظار تھا مگر بالی ووڈ کے سلطان نے اس فرنچائز پر بھی قبضہ جمالیا اور یوں پہلی

دونوں فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والے چھوٹے نواب کو ’ریس تھری‘ سے باہر کردیا گیا تاہم سیف علی خان نے اس حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے حیران کن انکشاف کرڈاالا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چھوٹے نواب نے ’ریس تھری‘ نہ کرنے کی وجہ سلمان خان کو نہیں بلکہ اسکرپٹ کو قرار دیا، اداکار کا کہنا تھا کہ فلمساز رمیش تورانی نے ان سے کہا تھا کہ اس بار وہ بالکل ہٹ کر اسٹوری بنارہے ہیں

جب کہ انہیں فلم میں کردار کی آفر کی گئی تھی مگر وہ انہیں پسند نہیں آیا، اس لیے ’ریس تھری‘ کے بجائے دیگر فلمیں کرنے کو ترجیح دی۔ چھوٹے نواب کا کہنا تھا کہ سلمان خان اس وقت انڈسٹری میں سب سے بڑے سپر اسٹار ہیں۔واضح رہے ریس کی پہلی دونوں فلموں میں سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ فلم میں ان کے ساتھ انیل کپور، اکشے کھنہ، جان ابراہم، دپیکا پڈوکون، جیکولین فرننڈس سمیت دیگر اداکار بھی شامل تھے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…