زائرہ وسیم کی والدہ نے اپنی بیٹی کو جہاز میں ہراساں کرنے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج نہ کرانے کا فیصلہ

16  دسمبر‬‮  2017

ممبئی(این این آئی) زائرہ وسیم کی والدہ نے اپنی بیٹی کو جہاز میں ہراساں کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج نہ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چند روز قبل فلم دنگل میں سپر اسٹار عامر خان کی بیٹی کا کردار نبھانے والی 17 سالہ اداکارہ زائرہ وسیم کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں انہوں نے جہاز میں اپنے پیچھے بیٹھے شخص کی حرکتوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا

کہ اس شخص نے انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی ہے ٗ جہاز کے عملے سے شکایت کرنے کے باوجودانتظامیہ کی جانب سے اس شخص کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔یہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس کے ساتھ وستارا ائیر لائن انتظامیہ بھی فورا حرکت میں آگئی اور اس شخص کی تلاش شروع کردی جس کا نتیجہ یہ آیا کہ اس شخص کو دوسرے ہی دن ممبئی سے گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کی شناخت39 سالہ ویکاش سچ دیو کے نام سے ہوئی۔ ویکاش کو پولیس عدالت میں بھی پیش کرچکی ہے تاہم اب ائیر وستارا ایوی ایشن ریگولیٹرکی جانب سے کہا جارہا ہے کہ زائرہ وسیم کی والدہ اپنی بیٹی کو ہراساں کرنے والے شخص کے خلاف شکایت درج نہیں کروانا چاہتیں۔ائیر لائن انتظامیہ نے جہاز میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ اس ہفتے کی ابتدا میں جمع کرائی تھی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ائیر لائن سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی سی اے)نے ہدایت جاری کی کہ جہاز میں مسافروں کے ساتھ پیش آنے والے رویے سے متعلق متعدد پہلوئوں کو دیکھنے کیلئے اندرونی پینل قائم کرنے کے امکانات کا جائزہ لیاجا رہاہے۔ انتظامیہ نے واقعے سے متعلق تمام لوگوں بشمول زائرہ وسیم اور جہاز کے عملے کا بیان لینے کے بعد یہ رپورٹ تیار کی ہے تاہم ابھی تک یہ بات سامنے نہیں آئی کہ زائرہ وسیم کی والدہ نے یہ فیصلہ کیوں کیا۔واضح رہے کہ ائیر لائن وستارا نے ٹوئٹر پر زائرہ وسیم کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر معذرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…