ڈراموں کی معروف اداکارہ سارہ خان کو پاکستان میں کہاں چھپایا گیا ہے ؟

8  اپریل‬‮  2017

ممبئی(این این آئی)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈراموں کی معروف اداکار سارہ خان پاکستان کی کسی جیل میں قید ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق بھارت بغیر تصدیق کے ہی پاکستان کے خلاف الزام تراشی کا کوئی بھی موقع ضائع نہیں کرتا اور ہمیشہ ہی اسے منہ کی کھانی پڑتی ہے گزشتہ ماہ بھی بھارتی میڈیا میں ایک خبر زیر گردش رہی

جس میں کہا جاتا رہا کہ حضرت نظام الدین اولیاؒ کی درگاہ کے سجادہ نشین آصف نظامی اور ناظم نظامی پاکستان آکر لاپتہ ہوگئے ہیں اور بھارتی میڈیا نے ایک واویلا کھڑا کررکھا تھا اور بھارت کی جانب سے پاکستانی دفترخارجہ میں بھی اس مسئلے کو اٹھایا گیا تاہم جب پاکستانی میڈیا نے آصف نظامی اور ناظم نظامی سے کراچی واپسی پر بات کی توانہوں نے بتایا کہ وہ اندرون سندھ دورے پر تھے جہاں موبائل فون کے سگنل نہیں آتے جس کے باعث بھارت میں موجود اپنے عزیز واقارب سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا اور اس طرح پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور بھارتی کوشش ناکام ہوگئی۔اب بھارتی میڈیا نے نئی سازش تیار کی جس میں کہا گیا کہ بھارت کی معروف ڈرامہ سریل سپنا بابل کا بدائی میں سادھنا کے نام سے کردار ادا کرنے والی سارہ خان پاکستان کی کسی جیل میں قید ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سارہ خان ڈارمے کی شوٹنگ کرانے پاکستان میں گزشتہ کئی ماہ سے قیام پذیر تھیں اور جب ویزے

کی مدت ختم ہوگئی تو انہیں غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہنے کے جرم میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ۔دوسری جانب اداکارہ سارہ خان نے ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے ان خبروں کو افواہیں اور جھوٹ پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان میں چند قانونی پیچیدگیوں کی وجہ

سے قیام پذیر ہوں تاہم مجھے جیل میں بھیجنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔سارہ خان کے میڈیا کوآرڈینیٹر نے کہا کہ میں اداکارہ کے ساتھ میں روزانہ کی بنیاد پر رابطے میں ہوں اور جیل میں جانے کی خبر درست نہیں سارہ خان ویزے کی میعاد بڑھانے کے لئے پاکستان میں مقیم ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…