ممبئی (آئی این پی) بھارتی پالیمنٹ میں اپوزیشن کے واک آؤٹ کے باوجود ‘اینیمی پراپرٹی ایکٹ 1968’ میں ترمیم کا بل منظور کرلیا گیا،بل سے غیر منصفانہ طور پر زیادہ تر مسلمان متاثر ہوں گے،بل کی منظوری سے بالی ووڈ کی نامور اداکار شرمیلا ٹیگور اور ان کے بیٹے سپر سٹار سیف علی خان بھی جائیداد سے محروم ہوسکتے ہیں۔
قانون کی منظوری کی صورت میں بھوپال کا نواب خاندان بھی متاثر ہوگا جس کے مطابق ان کی جائیداد بھی حکومتی تحویل میں جاسکتی ہے اور یوں بالی ووڈ اداکارہ شرمیلا ٹیگور اور ان کے بیٹے اور سپر سٹار سیف علی خان بھی جائیداد سے محروم ہوسکتے ہیں کیوں کہ سیف علی خان کے والد منصور علی خان پٹودی کے خاندان کے بھی کچھ لوگ کئی دہائیوں قبل پاکستان منتقل ہوئے تھے۔