جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

معروف بھارتی اداکارہ پاکستانی ڈرامہ میں کام کے لیے پاکستان پہنچ گئیں

datetime 14  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی)بھارتی اداکارہ سارہ خان پاکستان پہنچ گئی ہیں جہاں وہ نجی ٹی وی کے ڈرامے ’’لیکن ‘‘ میں کام کریں گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سارہ خان کو ’’کلاچی میڈیا انٹرنیشنل ‘‘ نے اپنے مذکورہ پراجیکٹ میں لیڈرول کیلئے کاسٹ کیا ہے جس کے پروڈیوسر اقبال انصاری اور ڈائریکٹر فرقان ٹی صدیقی ہیں۔ ڈرامے کی رائٹر ثروت نزیر ، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر معیز صدیقی اور فیضان حیدر ہیں جبکہ کاسٹ میں نسرین قریشی ، عتیقہ اوڈوھو اور فردوس جمال کے ساتھ ساتھ دیگر بہت سے فنکار شامل ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ’ ’ لیکن ‘‘ کی ریکارڈ نگ کل سے کراچی میں شروع ہو گی۔

سارہ خان نے کراچی پہنچنے پر اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے پاکستان میں اپنے پہلے پراجیکٹ کیلئے بہت پیار ملا اور یہاں کسی طرح کی کوئی مشکل پیش نہیں آئی بلکہ مجھے ایسے ہی لگا جیسے میں ممبئی میں کام کر رہی ہوں کیونکہ سب نے میرا بہت خیال رکھا۔

392616_75466373

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…