جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

سیف علی خان کا اچانک فلم نگری چھوڑنے کا فیصلہ ۔۔۔!وجہ کیا بنی؟

datetime 24  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ اور بیٹے تیمور کو وقت دینے کے لیے فلم نگری کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان نے 1993 میں فلم ’’پرم پرا‘‘ سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور فلم ’’عاشق آوارہ‘‘ سے شہرت حاصل کی جب کہ انہوں نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ’’میں کھلاڑی تو اناڑی‘‘،’’آؤ پیار کریں‘‘،’’لو کے لیے کچھ بھی کرے گا‘‘،’’دل چاہتا ہے‘‘،’’کل ہوناہو‘‘،’’سلام نمستے‘‘ اور’’ریس‘‘ شامل ہیں لیکن اب چھوٹے نواب 23 سالہ کیرئیر سے ریٹائرمنٹ لینے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی اورکرینہ کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے جس پر چھوٹے نواب اور ان کا خاندان خوشی سے نہال ہے جب کہ سیف علی خان نے بیٹے کی پیدائش کے بعد خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وہ جلد ہی فلم نگری سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گے ۔
اداکار اس وقت فلم’’شیف‘‘ اور ’’رنگون‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جنہیں جلدی ختم کرنے کی کوششوں میں جت گئے ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے فلموں کی تکمیل کے بعد چھوٹے نواب فلم نگری سے کنارہ کشی کا باضابطہ اعلان کردیں گے تاہم پٹودی خاندان کی جانب سے اس خبر کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…