اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

سلمان خان ایشوریا رائے کا مذاق اڑانے پر دوستوں پر برس پڑے

datetime 1  جنوری‬‮  2016

اسلام آباد (نیوزڈیک) سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے کو بچن خاندان کی بہو ہوئے کئی برس ہوئے لیکن سلمان خان کے ساتھ ان کے دھواں دھارعشق کئی برس گزرجانے کے باوجود ہر ایک کو یاد ہے اورسلو میاں کے دل میں اس کی چنگاری اب بھی دبی ہوئی ہے شائد اسی لئے وہ ان کے خلاف کچھ سن نہیں سکتے۔ایسا ہی ہوا اس وقت جب انہوں نے دیکھا کہ ان کے دوست ایشوریا کا مذاق اڑارہے ہیں تو ان سے برداشت نہ ہوا اور وہ اپنے دوستوں پر برس پڑے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ممبئی میں ایک ایوارڈ تقریب منعقد ہوئی جس میں بالی ووڈ کی اہم شخصیات کے علاوہ سلمان خان اور ایشوریہ رائے بھی شریک تھے، تقریب کے دوران سلو میاں کے دوستوں کی جانب سے چہ مگوئیاں کی گئیں کہ اگر دونوں کا ایک دوسرے سے سامنا ہوگیا تو ان کا ردعمل کیا ہوگا-سلمان خان کے دوست چا ہتے تھے کہ وہ بھی ان کے ساتھ اس مذاق میں شامل ہوجائیں لیکن اپنی سابق محبت کی تضحیک ہوتا دیکھ کردبنگ خان کے خون نے جوش مارا اوراپنے دوستوں کی باتوں کو فضول قررادیتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے میں اپنی زبان بند رکھیں۔ دوستوں نے سلمان کی بات مان لی لیکن یہ بات سب پرواضح ہوگئی کہ سلو کے دل میں پچھلی محبت اب بھی اب بھی کہیں دبی ہوئی ہے۔



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…