ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کلچرل ونگ کے سیکرٹری حمزہ علی عباسی عہدے سے مستعفی

datetime 1  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کلچرل ونگ کے سیکرٹری حمزہ علی عباسی نے بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ حمزہ علی عباسی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے ایک فلم سائن کی ہے جس کی وجہ سے اختلافات پیدا ہوئے اور وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ حمزہ علی عباسی نے کہا ایسی کوئی بات نہیں میں نے فلم سائن کی ہے اور یہ میرے  دوستوں نے فلم بنائی ہے اور میں نے سوچ سمجھ کر یہ فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا میں اپنے دوستوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا اور انہوں نے کہا ایسی کوئی بات نہیں کہ یہ فلم اخلاقیات سے گری ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا مجھے بھارت سے دو فلموں کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں نے ان میں کام کرنا مناسب نہ سمجھا کیوں کہ وہ اخلاقی معیار پر پورا نہیں اترتی تھیں۔ انہوں نے کہا اب جو فلم میں نے سائن کی ہے میں نے اس کو بڑی سوچ بچار کے بعد کیا ہے کیوں کہ یہ میرے دوستوں نے بنائی ہے اور یہ وہ دوست ہیں جب میں کچھ بھی نہیں تھا انہوں نے مجھے سپورٹ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا میں نے کبھی کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر مجھے شرمندہ ہونا پڑے اور میں پاکستان کے کلچر کے لئے بہت کام کر سکتا ہوں بغیر کسی پارٹی کے بھی اس لئے اب میں پی ٹی آئی کلچر ونگ کے سیکرٹری کے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔ جوانی پھر نہیں آنی جو نئی فلم حمزہ عباسی نے سائن کی ہے اس کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے کہا جا رہا ہے کہ اس ویڈیو کی وجہ سے ان پر تنقید کی گئی تھی اس لئے ا نہوں نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…