منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

یامی گوتم نئی فلموں ”جنو نیت “اور ” صنم رے میں نظر آئے گی

datetime 29  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارت کی خوبرو اداکارہ یامی گوتم جس نے گزشتہ برس علی ظفر کے ساتھ ”ٹوٹل سیاپا“ اور پھر ” ایکشن جیکسن “ جیسی کامیاب فلمیں دی ہیں۔رواں برس بھی وہ فلم ” بدلہ پور “ میں ایک کامیاب اداکارہ کے طور پر سامنے آئی اب سننے میں آ رہا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم ”جنونیت “ اور اگلے برس ویلن ٹائن ڈے پر ریلیز کی جانیوالی فلم ”صنم رے “ میں رومانوی انداز میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ یامی گوتم کا کہنا ہے کہ ” میں یہاں کچھ معیاری کام کے لیے آئی ہوں نہ کہ فلموں کی تعداد کے لیے، میں کوئی ایکسٹرا انتخاب نہیں جیسا کہ میں جانتی ہوں کہ میں ایک نئی آنے والی ہوں اور میرا کوئی فلمی بیک گراو¿نڈ بھی نہیں ہے۔ کام کے انتظار میں گھر بیٹھنے کو افورڈ نہیں کرسکتی مگر اس وقت تک جب تک مطمئن نہ ہو جاو¿ں کہ مجھ سے کوئی غلط ہوا ہے، انڈسٹری میں کام لینے کا کوئی پوانئٹ نہیں ہے“۔ یہ کوئی سمجھداری سے متعلق نہیں یہ عملی ہے۔مزید یہ کہ یہ سوچ مجھ میں اچانک ا±جاگر نہیں ہوئی ہے بلکہ فلموں میں کام کرنے کے دوران سمجھ میں آیا۔ اسی طرح ایڈور ٹائزمنٹس کے دنوں میں بھی کچھ تجربہ ہوا‘ میں ہمیشہ اپنے پراجیکٹس سے متعلق بہت پارٹیکولر رہی ہوں۔ اب یامی گوتم فلم ”جنونیت “ اور ” صنم رے “ میں رومانوی انداز کے ساتھ پہلی مرتبہ بڑی اسکرین پر دیکھی جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…