ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

کترینہ کیف کا مومی مجسمہ متعارف

datetime 29  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک)کترینہ کیف نے بھی لندن کے معروف مادام تساو¿ میوزیم میں جگہ بنا لی۔بولی ووڈ ستاروں کو لندن کا معروف مادام تساو¿ میوزیم راس آگیا اور باربی ڈول کترینہ کیف کامجسمہ بھی مومی عجائب گھر کی زینت بن گیا۔کترینہ کےایک ڈانسنگ پوز پر بنے مجسمے کو دیکھ کرحقیقی منظر کا گماں ہوتا ہے۔مجمسے کی تقریب رونمائی میں مقامی اور ایشیائی فنکاروں نےشاندار رقص پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگادیے اس موقع پر کترینہ کا کہنا تھا کہ یہ حیرت انگیز مجسمہ ہے جو بالکل میرے جیسا لگ رہا ہے۔کترینہ کے مجمسے کی تیاری پر بیس فنکاروں نے چار ماہ کا عرصہ لگایا اور اس پرڈیڑھ لاکھ پاو¿نڈ کے اخراجات آئے۔واضح رہے کہ مادام تساو¿ میوزیم میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان ، سلمان خان، ریتک روشن، ایشوریہ رائے، کرینہ کپور اور مادھوری ڈکشٹ کے مجسمے بھی موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…