اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

کچھ اداکاروں کی بیویاں مجھ سے ڈرتی ہیں، سنی لیون

datetime 27  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی کا کہنا ہے کہ کچھ اداکاروں کی بیویاں اب بھی ان سے ڈرتی ہیں اور نہیں چاہتی کہ ان کے خاوند کسی فلم میں میرے ساتھ اداکاری کریں۔ ایک انٹرویو میں سنی لیونی نے کہا کہ کچھ بیویوں کو شاید ایسا خوف ہے کہ اگر ان کے خاوند میرے ساتھ کسی فلم میں اداکاری کریں گے تو وہ انہیں چھوڑ دیں گے، انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے، میں صرف ان کے ساتھ اداکاری کرنا چاہتی ہوں، مجھے کسی کے خاوند کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ میں شادی شدہ ہوں اور میرے پاس اپنا خاوند ہے۔ ماضی میں بالغوں کی فلموں سے شہرت پانے والی سنی لیونی نے کہا کہ کچھ فنکار اب بھی ایسے ہیں جو میرے ساتھ کام کرنے پر رضامند نہیں ہوتے۔ میرے پس منظر کی وجہ سے انہیں خوف آتا ہے اور انہیں لگتا ہے کہ میرے ساتھ سکرین شیئر کرنا ان کے کیریئر کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ بڑے فلمساز ادارے بھی ابھی تک اس کشمکش میں مبتلا ہیں کہ وہ مجھے اپنی فلم کا حصہ بنائیں یا نہیں اور یہ سب میرے لئے تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اب سارا دھیان اچھی فلموں میں اداکاری پر لگا رہی ہوں تاہم میرے پس منظر کی وجہ سے بعض اوقات امتیازی سلوک کیا جاتا ہے جو مجھے بہت پریشان کرتا ہے۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…