ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی وڈ میں اداکارو¿ں کی’ کیٹ فائٹ‘ مشہور ہے لیکن کچھ موقعوں پر اس کے برعکس بھی ہو جاتا ہے۔منگل کو سنہ 2015 کے فلموں کے لیے قومی اعزاز یا نیشنل ایوارڈز میں کنگنا راناوت کو فلم ’کوین‘ میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ دیا گیا۔ایوارڈ کی دوڑ میں پریانکاچوپڑا فلم ’میری کوم‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے پر شامل تھیں لیکن پرینکا نے ایوارڈ جیتنے پر کنگنا کو مبارکباد دی ہے۔نیشنل ایوارڈز میں ’میری کوم‘ کو تفریح سے بھرپور فلم کا اعزاز دیا گیا۔امریکہ میں موجود پرینکا نے ایک ٹویٹ میں کنگنا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا: ’مجھے ہارنا پسند نہیں ہے لیکن اس بار کسی کے پیچھے بیٹھنا ہو گا تو وہ آپ ہوں گی کنگنا، مبارک ہو، یہ ’کوین‘ چھوٹے سے شہر سے ہے۔‘دونوں فلم سٹارز 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم’ فیشن‘ میں ایک ساتھ کام کر چکی ہیں اور اس فلم میں بہترین اداکاری پر پرینکا کو نیشنل ایوارڈ ملا تھا۔کوین فلم ایک مڈل کلاس لڑکی کی کہانی ہے جو کہ شادی کے دن منگیتر کی جانب سے انکار کے بعد اکیلے ہنی مون منانے پیرس چلی جاتی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی















































