منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستانی فلموں میں کام کی پیشکش ضرور قبول کرونگی، دیویا دتہ

datetime 26  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیویا دتہ نے کہا کہ پاکستان میں گزرے لمحات توکبھی نہیں بھلاسکتی لیکن جب بھی یہاں کام یا سیرکرنے کا موقع ملے تومیں اس کوکبھی مس نہیں کروں گی۔واہگہ بارڈرپر پہنچتے ہی جس طرح سے زندہ دل لاہوریوں نے استقبال کیا اور پھرمیری پرفارمنس پر جو رسپانس ملا اس کا اندازہ نہ تھا۔ ایسے مقامات پر تو بار بار آنے کودل چاہتا ہے۔ بالی ووڈ میں کریکٹر ایکٹر کا کام جاری ہے اور آنے والے دنوں میں بہت سے اچھے کردار کرتی بڑی اسکرین پر دکھائی دوں گی۔ پاکستانی فلموں میں کام کی کوئی بھی اچھی پیشکش ہوئی توضرورکام کروں گی۔ ان خیالات کا اظہاردیویا دتہ نے گزشتہ روز یواین پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ میں اسٹیج ڈرامہ کرنے کے لیے لاہور آئی تھی اوراس کواب کافی وقت گزر گیا ہے لیکن آج بھی ہم لوگ جب گھر پراکھٹے ہوتے ہیں تو پھر لاہورکی خوبصورتی، کلچر، کھانوں کاتذکرہ چھڑجاتا ہے۔ ڈرامے میں میری پرفارمنس کا توجورسپانس ملا وہ مجھے کبھی نہیں بھولے گا لیکن وہاں پرملنے والے عام لوگوں نے جس طرح سے میزبانی کی، اس کے بارے میں صرف سن رکھا تھا لیکن یہ سب کچھ دیکھ کر میں حیران رہ گئی۔ انھوں نے بتایاکہ حال ہی میں ان کی ایک فلم ”بدلہ پور“ ریلیز ہوئی ہے۔جس میں ایک جاندار کردار نبھایا تھا۔ اس فلم کو دنیا کے بیشترممالک کی طرح پاکستان میں بھی نمائش کے لیے پیش کیاگیا تھا اور اس کے بعد مجھے پسندیدگی کے حوالے سے کافی لوگوں نے فون پراپنی رائے کا اظہاربھی کیا۔اس لیے میں پاکستان میں اپنے چاہنے والوں کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ آنے والے چند ماہ میں مزید اچھے کرداروں کے ساتھ بڑی اسکرین پر دکھائی دوں گی۔ جہاں تک بات پاکستان اور یہاں پر بننے والی فلموں کی ہے تو مجھے ہمیشہ چیلنجنگ کردار کرنا پسند ہیں، مجھے اگر کوئی اچھا کردار آفر کیا جائے تو میری اولین ترجیح ہو گی کہ میں اس فلم کو سائن کروں۔ میں ایک پروفیشنل اداکارہ ہوں اور کردار کی ڈیمانڈ کو سمجھتے ہوئے کام کرتی ہوں۔یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنے فنی سفر کے دوران بہت سے انوکھے کردار نبھائے ہیں۔ میری ہمیشہ کوشش رہتی ہے کہ میں ان کرداروں میں حقیقت کے رنگ بھروں۔ یہ آسان بھی نہیں ہے لیکن جو بھی کام محنت اور لگن سے کیا جائے، اس کے مثبت نتائج ہی سامنے آتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…