بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

عالیہ بھٹ نے سوالوں کے صحیح جواب دیکر حیران کردیا

datetime 26  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) ایک ٹی وی تقریب میں ایسا نظر آیا کہ عالیہ بھٹ اپنی معلومات عامہ پر سوالیہ نشان لگانے والوں کو چونکانے کا ارادہ بنا چکی ہیں جس کی عالیہ نے شاہ رخ خان کے سامنے اس کی ایک جھلک پیش کر دی ہے۔عالیہ بھٹ حال میں ایک ٹی وی شو میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئی تھیں اور اس شو کی میزبانی شاہ رخ خان جیسے حاضر جواب اداکار کر رہے تھے۔ ان کے اس شو کا نام” سب سے شانا (سیانا) کون؟ “ ہے اور اس شو میں سب کچھ اسکرپٹ کے مطابق چل رہا تھا، تبھی شاہ رخ نے عالیہ بھٹ سے کچھ ایسے سوال پوچھنے کا ارادہ ظاہر کیا جو اسکرپٹ میں نہیں تھا۔شاہ رخ خان نے عالیہ سے پہلا سوال پوچھا ”ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم کون تھے؟‘ تو خلاف توقع عالیہ بھٹ نے اس کا صحیح جوا دے دیا۔ عالیہ کے پرانے پرفارمنس کی بنیاد پر شاہ رخ کا خیال تھا کہ یہ ان کے لیے ایک مشکل سوال ہوگا لیکن عالیہ نے فوراً اس کا صحیح جواب دے دیا۔پہلا جواب صحیح دینے کے بعد عالیہ نے شاہ رخ سے کہا کہ وہ ان سے کچھ مشکل سوال پوچھیں؟۔ شاہ رخ نے اس کے بعد قدرے مشکل سوال پوچھے اور انھوں نے بعض دوسرے ممالک کے سربراہوں کے نام بھی پوچھ ڈالے۔ عالیہ کے درست جوابوں اور ان کے پراعتماد انداز نے شاہ رخ کے ساتھ سیٹ پر موجود عملے اور دوسرے لوگوں کو حیران کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…