ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

ایکس فائلز کی 13 سالوں بعد واپسی

datetime 25  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک)مشہور سائنس فکشن ٹی وی شو ‘The X-Files’ تیرہ سال بعد چھ نئی اقساط کے ساتھ واپس آ رہا ہے۔ہالی وڈ اداکار ڈیوڈ ڈچووی اور گیلین اینڈرسن 1993 سے 2002 کے درمیان نو سیزنز کی 200 سے زائد اقساط میں ایجنٹ فاکس ملڈر اور ڈانا سکلی کے کردار ادا کرتے آئے ہیں۔براڈ کاسٹر فاکس کا کہنا ہے کہ سولہ ایمی اور پانچ گولڈ گلوب انعام یافتہ سیریز کی پروڈکشن رواں گرمیوں میں شروع ہو گی۔شو کے تخلیق کار اور ایگزیکٹیو پروڈویسر کرس کارٹر تیرہ سال بعد واپس آنے کو ‘کمرشل بریک’ قرار دے رہے ہیں۔’اچھی بات یہ ہے کہ اس عرصہ میں دنیا مزید حیران کن ہو گئی ہے اور یہ چھ کہانیاں دکھانے کا بہترین وقت ہے’۔سیریز میں فیڈرل بیورو آف انوسٹیگیشن (ایف بی آئی) کے ایجنٹ سکلی اور ملڈر مافوق الفطرت سمجھے جانے والے پراسرار کیسوں کی تحقیقات کرتے ہیں۔ اے ایف پی



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…