کراچی (نیوز ڈیسک)کہنے کو تو عروہ حسین پاکستان انڈسٹری کا ایک نیا چہرا ہیں مگر بہت ہی کم عرصے میں انہوں نے شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔نامعلوم افراد میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی عروہ ہوکین کے حوالے سے اب افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ وہ مشہور جل بینڈ کے گلوکار فرحان سعید کے ساتھ نظر آئیں۔گزشتہ دنوں دونوں فنکار ایک شو میں بھی ایک ساتھ شریک ہوئے جسے کسی بھی صورت اتفاق نہیں کا جا سکتا۔شو کے دوران انہوں نے بتایا کہ انڈسٹری میں ان کو بیڈ گرل کے نام سے بھی مخاطب کیا جاتا ہے کیوں کہ ان کو غصہ بہت جلدی آجاتا ہے اور کچھ لوگوں کو ان کی اس عادت سے کافی مسئلہ ہے۔ان افواہوں کے حوالے سے شو کے میزبان کے پوچھنے پر انہوں نے اس بات کا کوئی خاص جواب نہیں دیا۔یاد رہے کہ عروہ کی بہن ماورہ بھی بڑے کم عرصے میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی جگھ بنا چکی ہیں۔ہندوستان میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے پاکستانی گلوکارہ عاطف اسلم بھی جل بینڈ کا ہی حصہ تھے۔شو کے دوران فرحان سعید کا کہنا تھا کہ انہوں نے عاطف اسلم کو کبھی مقابلہ کرنے کے طور پر نہیں دیکھا۔انہوں نے بتایا کہ وہ ایک نئی ویڈیو پر بھی کام کر رہے ہیں جس میں عروہ ان کی بیوی کا کردار ادا کرے گی اور وہ گانا پاکستانی آرمی کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری















































