ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہندوستان میں پاکستانی ‘داستان’ کا چرچا

datetime 24  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بولی وڈ انڈسٹری میں خوبصورتی سے قدم جمانے والے فواد خان صرف ہندوستان کی بڑی اسکرین پر ہی نہیں، چھوٹی اسکرین پر بھی راج کر رہے ہیں۔بلاک بسٹر ڈرامے ‘ہمسفر’ کے بعد فواد خان اور صنم بلوچ کا ڈرامہ سیریل ‘داستان’ ان دنوں ایک انڈین چینل زندگی پر ‘وقت نے کیا، کیا حسین ستم’ کے نام سے پیش کیا جارہا ہے اور اس نے ہندوستانی ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔اس سے قبل یہ ڈرامہ ‘لکیریں’ کے نام سے آن ایئر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم بعد میں اس کا نام تبدیل کرکے ‘وقت نے کیا، کیا حسین ستم’ کردیا گیا۔اردو ادب کی نامور مصنفہ رضیہ بٹ کے ناول پر مبنی پاکستانی ڈرامہ سیریل ‘داستان’ ایسے کرداروں کی کہانی ہے جو پاکستان اور ہندوستان کے مابین سرحدوں کی تقسیم سے دونوں جانب بکھر گئے۔کہانی کا ایک کردار بانو (صنم بلوچ) ہے، جو لدھیانہ میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتی ہے اور اپنی بھابھی ثریا (صبا قمر) کے بھائی حسن (فواد خان) کے عشق میں مبتلا ہے۔حسن اسلامیہ کالج کا طالب علم ہے، جوعلیحدہ وطن کے حصول کے لیے کوشاں ہے، لیکن بانو کا بھائی سلیم (احسن خان) اس تحریک کا مخالف ہے اور انڈین نیشنل کانگریس کا پرزور حامی ہے۔اور پھر یوں ہوتا ہے کہ تقسیم کے وقت حسن کا خاندان پاکستان ہجرت کرجاتا ہے، جبکہ سلیم کا خاندان ہندوستان میں ہی رہ جاتا ہے، دوسری جانب بانو کی زندگی میں بھی حسین کے چلے جانے سے ویرانیاں ڈیرہ ڈال لیتی ہیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…