منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

میں خود کو اب ودیا بالن میں دیکھ رہی ہوں، وحیدہ رحمن

datetime 24  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ(نیوز ڈیسک) ماضی کی مشہور اداکارہ 77 سالہ وحیدہ رحمن جو ان دنوں ایوارڈ یافتہ فلمساز اپارنا سین کی بنگالی فلم شیکسپیئر کے ناول ”رومیو اینڈ جیولٹ“ سے ماخوز ”ارشناگر“ کی شوٹنگ کیلئے کولکتہ ا?ئی ہوئی ہیں انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ آج ودیا بالن میں اپنا آپ دیکھ رہی ہیں۔ان سے پوچھا گیا پچھلے وقتوں میں کوئی یادگار ہو تو ایسی کون اداکارہ ہے جو اس پر پورا اترتی ہو تو وحیدہ رحمن نے فوراً ودیا بالن کا نام لیتے ہوئے اس کی 2012 کی سپر ہٹ تھرلر کہانی کا نام لیا جس میں اس نے ودیا باغچی کا کردار ادا کیا۔ وحیدہ رحمن نے مزید کہا کہ وہ 2007 کی فلم ”جب وی میٹ“ دیکھ کر بہت محظوظ ہوئی تھیں۔ ماضی کی اداکارہ وحیدہ رحمن جس نے اپنے جاندار کرداروں سے مداحوں کو محظوظ کیا جیسا کہ ”کاغذ کے پھول، تیسری قسم، رام اور شیام، گائیڈ اور پریم پجاری“ فلموں میں ہے، نے بتایا کہ وہ ہر قسم کی فلم دیکھتی ہیں اور اس موقع پر انہوں نے فلمساز انوپ سنگھ کی فلم ”قصہ“ کا بھی ذکر کیا، وحیدہ رحمن نے فلموں میں نازیبا الفاظ کے استعمال پر بھی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…