جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ششی کپور کے لیے باوقار دادا صاحب پھالکے ایوارڈ

datetime 24  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)ہندوستان کی حکومت نے مشہور فلم اداکار اور پروڈیوسر ششی کپور کو بھارتی سینما کا سب سے بڑا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ششی کپور کی پیدائش 18 مارچ 1938 میں کلکتہ میں ہوئی تھی۔ان سے پہلے ان کے والد پرتھوی راج کپور اور بڑے بھائی راج کپور کو بھی دادا صاحب پھالکے ایوارڈ مل چکا ہے۔ششی کپور کے بھتیجے اور مشہور اداکار رشی کپور نے بی بی سی سے بات چیت میں کہا:’وہ کپور خاندان کے تیسرے رکن ہیں جنھیں یہ ایوارڈ ملا ہے۔ میرے دادا پرتھوی کپور، میرے والد راج کپور کو اور اب میرے چچا ششی کپور کو یہ ایوارڈ ملا ہے۔رشی کپور نے کہا کہ’میں آپ کے خاندان کی طرف سے حکومت ہند اور بھارت کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے ہمارے خدمات کو سراہا ہے۔‘اداکار کے طور پر رشی کپور کی مشہور فلموں میں’جب جب پھول کھلے‘، ’آ گلے لگ جا‘، روٹی، کپڑا اور مکان‘، ’شرمیلی‘، ’دیوار‘، ’کبھی کبھی‘ اور’سلسلہ‘ شامل ہیں۔فلم دیوار میں ششی کپور کا ڈائیلاگ’ میرے پاس ماں ہے‘ آج بھی مقبول ہے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ امتیابھ بچن نے اداکاری کی تھی اور دونوں کی جوڑی کافی مقبول ہوئی تھی۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ ششی کپور نے کئی فلموں بھی بنائی جن میں ’جذبہ‘، ’کلیگ‘، ’جشن‘ اور ’فاتح‘ سرفہرست ہیں۔’جذبہ‘ کو سال 1978 کی بہترین ہندی فلم کا قومی ایوارڈ ملا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…