منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

عالیہ بھٹ، فواد خان اور سدھارتھ فلم ”رام لکھن“ کے ری میک میں کاسٹ

datetime 24  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے مشہور فلمساز کرن جوہر اور ڈائریکٹر روہت شیٹی نے بالآخر ڈائریکٹر سبھاش گئی کی 1989ء میں بنائی گئی سپر ہٹ فلم ”رام لکھن“ کے ری میک کی کاسٹ کو فائنل کرلیا ہے اور اس ری میک میں عالیہ بھٹ پاکستانی اداکار فواد خان اور سدھارتھ ملہوترا مرکزی کرداروں میں کاسٹ کیے گئے ہیں۔اصل فلم ”رام لکھن“ میں جیکی شیروف، انیل کپور، ڈمپل کپاڈیہ اور مادھوری ڈکشٹ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ ”رام لکھن“ کے اس ری میک میں سدھارتھ ملہوترا ”رام“ (جیکی شیروف) کا کردار ادا کریں گے جب کہ فواد خان ”لکھن“ (انیل کپور) کے کردار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں اسی طرح عالیہ بھٹ فلم میں مادھوری ڈکشٹ والا کردار ” رادھا “ نبھائیں گی۔ بتایا جاتا ہے کہ فواد کو کرن جوہر کی ایک فلم میں ایشوریا رائے بچن کے ساتھ رنبیر کپور کو انوشکا شرما کے ساتھ جوڑی دار بننے کی پیشکش کی گئی تھی

مزید پڑھئے:بارہ سالہ بچی :آئی فون نہ ملنے پر ماں کی جانی دشمن بن گئی

اور بھارتی فلمساز پاکستانی اداکار کے کام سے بہت متاثر ہوئے، یہی وجہ ہے کہ اب کرن جوہر نے فواد خان کو اپنی نئی فلم ”رام لکھن“ کے ریمیک میں ” لکھن “ کے کردار کی پیشکش کی ہے۔کرن کے مطابق عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا تو مرکزی کرداروں میں ہیں مگر تیسرے کردار کے لیے فواد خان کے سوا کوئی موزوں نہیں لگا۔ دوسری طرف عالیہ بھٹ ان دنوں نئی آنے والی فلم ”ا±ڑتا پنجاب“ میں شاہد کپور کے ساتھ مرکزی کردار میں کام کر رہی ہیں جس کی شوٹنگ بھی جاری ہے۔ اسی طرح فواد خان بھی بالی ووڈ میں بھارتی کرکٹ کپتان ایم ایس دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے کردار میں ہوں گے جب کہ ایم ایس دھونی کا کردار سوشانت سنگھ راجپوت ادا کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…