جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ایشوریا اپنی حرکتو ں سے باز نا آئی ،اپنی نئی اننگز کا آغاز کر دیا

datetime 22  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ حسینہ ایشوریا رائے بچن ان دنوں اپنی نئی فلم ” جذبہ ،، کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اس فلم سے وہ بالی ووڈ میں دوبارہ اپنی نئی اننگز کا آغاز کر رہی ہیں جب کہ اس کی دیگر کاسٹ میں عرفان خان، شبانہ اعظمی، انوپم کھیر، اتل کلکرنی اور چندن رائے سانیال شامل ہیں جب کہ اس فلم کو اکتوبر میں ریلیز کرنے کا سوچا جا رہا ہے۔گزشتہ روز ایشوریا رائے ممبئی کے علاقہ اندھیری میں قائم ڈونگر اسکریپ یارڈ میں ایک سین فلم بند کرواتے دیکھی گئی ہیں جب کہ اندھیری کا یہ علاقہ مشینری اور کاروں کے اسکریپ کی وجہ سے مشہور ہے اور یہاں سلیبرٹیز بہت ہی کم نظر آتی ہیں مگر ایشوریا رائے نے پروفیشنل ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے گزشتہ روز یہاں آنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی اور فلم کا سین عکسبند کروایا۔ ایشوریا کے آنے سے قبل علاقے بھر میں سکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔فلم ” جذبہ ،، میں ایشوریا رائے بچن ایک خاتون وکیل کا کردار ادا کر رہی ہیں جب کہ عرفان خان ایک معطل پولیس افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ دوسری طرف فلم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فلمساز سنجے گپتا اپنی اس ایکشن فلم ”جذبہ “ کی پہلی جھلک اگلے ماہ اپریل میں ریلیز کر رہے ہیں۔ ایشوریا رائے بچن کی شادی کے بعد یہ پہلی فلم ہو گی اسی لیے مداحوں کو اس کا شدت سے انتظار ہے جب کہ دوسری طرف فلم ساز بھی اسے جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…