منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

اداکار عمران ہاشمی 24مارچ کو 36ویں سالگرہ منائیں گے

datetime 22  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکاروں میں شمار ہونے والے عمران ہاشمی24مارچ کو 36برس کے ہوجائیں گے۔ 24مارچ 1979کو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہونے والے عمران ہاشمی نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز2002 میں بھٹ برداران کے فلمی بینر وشیش فلمز کی فلم راز سے بحیثیت اسسٹنٹ ہدایتکار کیا۔ بالی وڈ میں عمران کی آمد فلم فٹ پاتھ سے ہوئی جسے میں انکی کارکردگی کو ناقدین کی جانب سے بیحد پذیرائی ملی، تاہم رومانٹک تھرلر مرڈر انکی پہلی کامیاب فلم ثابت ہوئی، جس میں انکے مدِ مقابل ملائکہ شیراوت بطور ہیروئن جلوہ گر ہوئیں۔ اسکے بعد عمران نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور زہر، عاشق بنایا آپ نے، اکثر، گینگسٹر، آوارہ پن، جنت، راز، ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی، مرڈر ٹو، دی ڈرٹی پکچر، جنت ٹو، شنگھائی، راز تھری اور ایک تھی ڈائن جیسی کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا لیا۔ عمران ہاشمی کی آنے والی فلموں میں ا±نگلی، وائٹ لائیز، پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک کے ساتھ شاطر، مسٹر ایکس، ہماری ادھوری کہانی اور بدتمیز دل شامل ہیں، جن سے خود عمران سمیت ناقدین کو بھی بیحد ا±میدیں وابستہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…