جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ڈیوڈ دھون اور گووندا میں ناراضگی

datetime 20  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ میں اداکار گووندا اور فلم ہدایت کار ڈیوڈ دھون جیسی جوڑی کی مثال کم ہی ملےگی جس نے درجنوں فلمیں ایک ساتھ کی ہوں۔اس اداکار اور ڈائریکٹر کی جوڑی نے ’راجا بابو‘، ’قلی نمبر 1‘، ’شعلہ اور شبنم‘، ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ اور ’پارٹنر‘ جیسی کئی سپر ہٹ فلمیں دیں ہیں۔لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ جیسے گووندا اپنے دوست اور ہدایت کارڈیوڈ دھون سے سخت ناراض ہیں اور آج کل وہ کھل کر اس کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔گووندا نے حال ہی میں رقص پر مبنی ٹی وی شو ’ڈ آئی ڈسپر مومس‘ کے لانچ کے موقع پر موجود صحافیوں کو بتایا کہ جب ان کا برا وقت چل رہا تھا اور ان کی فلمیں فلاپ ہو رہی تھیں، اس وقت ڈیوڈ نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔اب میں ڈیوڈ کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتا۔ مجھے لگتا ہے کہ جب آپ کے بارے میں کوئی سوچتا ہے کہ آپ ان کی فلموں کے لائق نہیں ہو یا آپ ان کے لیے بوجھ ہو تو آپ کو ان سے امید نہیں رکھنی چاہیے۔گووندا نے بتایا کہ گذشتہ پانچ برسوں سے ڈیوڈ کے ساتھ ان کی بات چیت تک نہیں ہورہی ہے۔انھوں ڈیوڈ کے بارے میں کہا : ’نہیں، اب میں ڈیوڈ کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتا۔ مجھے لگتا ہے کہ جب آپ کے بارے میں کوئی سوچتا ہے کہ آپ ان کی فلموں کے لائق نہیں ہو یا آپ ان کے لیے بوجھ ہو تو آپ کو ان سے امید نہیں رکھنی چاہیے۔‘گووندا نے مزید کہا ’میں سمجھتا ہوں کہ ڈیوڈ اور میرے درمیان جو محبت ہے وہ تو ہمیشہ رہے گی اور رہنا بھی چاہیے۔ آج کل ڈیوڈ اپنے بیٹے کی کامیابی کا لطف لے رہے ہیں اور ان کے لیےمیں خوش ہوں، لیکن میں ان کے ساتھ کسی فلم کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا۔‘گووندا نے ماضی میں کئی بہترین فلمیں پیش کی ہیں لیکن گذشتہ کافی دنوں سے ان کی کوئی بہت کامیاب فلم نہیں آئی ہے۔انھوں نے پچھلی بار 2001 میں ٹی وی پر گیم شو ’جیتو چھپّرپھاڑ‘ کی میزبانی کی تھی اور اب ایک بار پھر سے وہ ایک ڈانس شو کے جج کے طور پر نظر آئیں گے۔گووندا کے رقص اور ان کے خاص انداز کی تو پوری دنیا دیوانی ہے لیکن انہیں ڈانس شو کے جج کے طور پر دیکھنا ایک نیا اور دلچسپ تجربہ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…